حلقہ پی پی 23میں15کروڑ سے زائد منصوبے اس وقت بھی جاری ہیں جو تیزی سے کامیابی کی طرف گامزن ہیں۔ملک ظہور
Posted on February 13, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر)حلقہ پی پی 23میں15کروڑ سے زائد منصوبے اس وقت بھی جاری ہیں جو تیزی سے کامیابی کی طرف گامزن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ملک ظہور انور اعوان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس اسٹیڈیم لیٹی ، لاوہ اور بھلومار میں تیزی سے کام جاری ہے۔
حلقہ پی پی 23میں مختلف دیہات میں گلیوں نالیوں جنازہ گاہوں اور کاز ویز کے لئے 4کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ گرلزڈگری کالج ڈھرنال کے لئے 4کروڑ کی لاگت کا منصبوبہ ٹینڈرنگ پراسس میں ہے۔ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پچنند کا PCون منظور ہو چکا ہے اور ڈحلی گرلزہائر سکینڈری سکول کی بلڈنگ تیاری کے آخری مراحل میں ہے ۔ اس سے پہلے BHUلیٹی، RHC کوٹ قاضی ، ترحدہ کالج ، لاوہ کالج ، سکولوں کی اپ گریڈیشن سمیت کروڑوں روپے کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com