اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ تنویر الرحمن نے DCOچکوال کی ہدایت پر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال اور سٹی ہسپتال تلہ گنگ کا دورہ کیا

تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ تنویر الرحمن نے DCOچکوال کی ہدایت پر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال اور سٹی ہسپتال تلہ گنگ کا دورہ کیا۔ DCOچکوال نے عوامی شکایات پر اے سی تلہ گنگ کو ہدایت جاری کی تھیں کہ ان مقامات کا دورہ کریں تا کہ عوامی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔

اس موقع پرTMO تلہ گنگ ملک خلیل احمد نئیر بھی ہمراہ تھے۔ اے سی تلہ گنگ نے دونوں ہسپتالوں کی مختلف وارڈز کا معائنہ بھی کیا۔ سٹی ہسپتا ل کے ایم ایس ڈاکٹر طاہر زمان نیازی اور تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احسن نوید ملک نے ان کو ہسپتا ل کے بارے میں بریفنگ دی اوراپنی مشکلات سے آگاہ کیا۔