واشنگٹن (جیوڈیسک) ترجمان امریکی وزارت خارجہ وکٹوریا نو لینڈ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کے قیام کے لیے پاکستان اور امریکا نے مل کر بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وکٹوریا نو لینڈ کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پاکستانی صدر آصد علی زرداری سے فون پر بات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے گفتگو کی۔
انھوں نے کہا افغانستان میں قیام امن کے لیے قائم کردہ کور گروپ نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ کور گروپ نے طالبان کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے اور مذاکرات کے لیے راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔