دہشت گردی کے تدارک کے لئے عوامی نیشنل پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہو گی۔
اے پی سی میں پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) سمیت متعدد سیاسی جماعتیں شریک ہوں گی۔ اے پی سی دن گیارہ بجے شروع ہوگی اور اس کے دو سیشن ہونگے۔
پہلا سیشن گیارہ بجے دن جبکہ دوسرا سیشن تین بجے سہہ پہر ہو گا۔ کانفرنس کے دوران انسداد دہشت گردی، طالبان سے مذاکرات اور دہشت گردی کے مسئلے پر قابوپانے کے لئے قومی پالیسی اور ایجنڈے کی تشکیل پر غور کیا جائے گا اور اس حوالے سے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔ مولانا فضل الرحمن کی تجویز پر قومی قبائلی جرگے کو بھی اے پی سی میں مدعو کیا گیا ہے۔