حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا قوم کرپٹ حکمرانوں کو ایک منٹ کیلئے بھی برداشت کرنے کو تیار نہیں، ڈاکٹر عبدالقدیر خان

لاہور : تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا قوم کرپٹ حکمرانوں کو ایک منٹ کیلئے بھی برداشت کرنے کو تیار نہیں جمہوریت اور انتخابات کی راہ میں رکاوٹ بننے والے ملک وقوم سے مخلص نہیں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی دفتر منصورہ میں اپنے اعزاز میں دیے جانے والے استقبالیہ میں تحر یک تحفظ پاکستان کے سر براہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ ملک میں بروقت اور شفاف انتخابات انتہائی ضروری ہو چکے ہیں اور مجھے امید ہے کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان کے عوام چور اور لیٹرے سیاستدانوں کو مسترد کر دینگے جس سے ملک میں حقیقی انقلاب آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف سیاسی اتحاد بن رہے ہیں مگر مفاد پرست جتنے مر ضی اکھٹے ہو جائے۔

اب انکا ملکی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور انکے اتحادیوں نے قوم کو مایوسی کے سواکچھ نہیں دیا اور پاکستان کے عوام انکو ایک منٹ کیلئے بھی مزید برداشت کر نے کو تیار نہیں اور انتخابات میں بھی قوم انکو مستر دکر دینگے اس موقعہ پر امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نہ صرف محسن پاکستان ہیں بلکہ محسن عالم اسلام ہیں اور اب وقت آچکا ہے کہ سب محب وطن جماعتیں ملکر محسن پاکستان کی قیادت میں ملک کو امریکی ایجنٹوں سے نجات دلائیں انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کو تحریک طالبان پاکستان سے بھی مذاکرات کرنے چاہیے اور ایسے طالبان جو غیر ملکی اشاروں پر کام کررہے ہیں انکے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہیے۔

قبل ازیں سابق ایم این اے خضرحیات خاں کی دعوت پر قصور میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خاں نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت بہت سے خطرات میں گھرا ہے ،عوام آئندہ عام انتخابات میں کھوٹے سکوں کی بجائے جراتمند قیادت کا انتخاب کریں ،ہم نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا یا تھا کوئی بھی دشمن اس کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا انہوں نے کہا کہ میں نے صرف قصور کا نام ہی سنا تھا اوراس قبل کبھی قصور نہیں آیا۔

قصور ایک صنعتی شہر ہے اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا وعدہ کیا تھاجو پورا کردیا اب کوئی دشمن ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ کرکے نہیں دیکھ سکتا۔پاکستان میں اللہ تعالیٰ نے بے شمار قدرتی وسائل پیدا کئے ہیںہم قدرتی وسائل کے ذخیرے اور ایٹمی قوت ہونے کے باوجود بہت سے مسائل سے دوچار ہے۔ان خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمیں نئی قیادت کو سامنے لانا ہوگا انہوں نے مزہد کہا کہ آئندہ انتخابات میں کھوٹے سکوں کو کامیاب کروانے کی بجائے نئی نسل کے پڑھے لکھے طبقے کو کامیاب کروائیں پاکستان پھر ہی ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہو سکتا ہے۔