چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں فل کورٹ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے سبکدوش ہونیوالے جج جسٹس طارق پرویز کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پرچیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا کہ جسٹس طارق پرویز نے سخت محنت کی اور اپنی آئینی ذمہ داری بخوبی نبھائی۔ اجلاس میں گزشتہ عرض التوا میں رہنے والے کیسز کے حوالے سے کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ کیس جلد نمٹانے سے متعلق حکمت عملی وضع کی گئی۔ اس موقع پر التوا کیسز کی سماعت کیلئے بنچ تشکیل دیدیئے گئے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران اسلام آباد سپریم کورٹ سمیت دیگر بڑے شہروں میں رجسٹریز میں نمٹائے گئے کیسز کی تعداد اطمینان بخش رہی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہوراور پشاورمیں دوبنچ التوا میں پڑے کیسز کو نمٹانے کیلئے بدستورکام کرتے رہیں گے۔