نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم “مونسٹرزیونیورسٹی” کا ٹریلر جاری

New Three-D Comedy Film

New Three-D Comedy Film

نیویارک (جیوڈیسک)2001کی بلاک بسٹرفلم Monsters Inc کے پریکویل”مونسٹرزیونیورسٹی” کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے ۔ والٹ ڈزنی پکچرز کے تحت بننے والی اس اینیمیٹڈ کامیڈی فلم کے تمام کردار یونیورسٹی میں پڑھتے اور شرارتیں کرتے ہوئے دکھائی دیں گے

۔Kori Raeکی پروڈیوس کردہ اس کامیڈی فلم میں شامل کمپیوٹر اینیمیٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہالی ووڈ کے نامور ایکٹر جان گڈمین سمیت بِلی کرسٹل اور جولیاسوینی نے اپنی آوازوں میں ریکارڈ کروائے ہیں جورواں سال 21جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔