گجرات کی خبریں 13.02.2013

ناروے کی ممتاز کاروباری سیاسی شخصیت چوہدری اسرار احمد نے گزشتہ روز ڈی ایس پی عبدالقیوم گوندل کی دعوت پر ماڈل تھانہ گوجرانوالہ سٹی ڈویژن کا دورہ کیا
گجرات (جی پی آئی) ناروے کی ممتاز کاروباری سماجی سیاسی شخصیت چوہدری اسرار احمد کٹھانہ نے گزشتہ روز ڈی ایس پی عبدالقیوم گوندل کی دعوت پر ماڈل تھانہ گوجرانوالہ سٹی ڈویژن کا دورہ کیا ، جہاں پر چوہدری عبدالقیوم گوندل نے چوہدری اسرار احمد کٹھانہ کو بتایا کہ سی سی پی او گوجرانوالہ کی سربراہی میں گوجرانوالہ میں ماڈل تھانہ بنایا گیا ہے ، جس میں سائلین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، اس ماڈل تھانہ میں تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہے ، فنگر پرنٹس و ملزمان کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا مکمل انتظام موجود ہے اور سائلین کی راہنمائی کیلئے استقبالیہ کائونٹرز بنائے گئے ہیں ، جن پر خوش اخلاق عملہ تعینات کیا گیا ہے ، خوبصورت بلڈنگ اور خوش اخلاق عملہ کی وجہ سے عوام میں دوری کا جو عنصر تھا وہ کم ہوا ہے ،اور اب لوگ بلاخوف خطر اپنی شکایات کے ازالہ کیلئے رابطہ کر رہے ہیں ، ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے علیحدہ کائونٹر قائم ہے جہاں پر لیڈیز کانسٹیبل تعینات ہیں ، جبکہ خواتین کے مسائل سننے کیلئے بھی لیڈیز کائونٹر قائم کیا گیا ہے ، چوہدری عبدالقیوم گوندل نے کہا ہے کہ یہ تھانہ اپنی مدد آپ کے تحت بنایا گیا ہے ، اور عوامی سہولت کو مد نظر رکھا گیا ہے ، ناروے کی ممتاز شخصیت چوہدری اسرار احمد کٹھانہ چوہدری عبدالقیوم گوندل کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ناروے میں جس طرح فرینڈ لی پولیس موجود ہے ، مجھے خوشی ہے کہ گوجرانوالہ میں بھی اس طرز پر کام شروع ہوا ہے ، اور میں ناروے میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے چوہدری عبدالقیوم گوندل اور ان کے رفقاء کار کو خراج تحسین تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ صحیح انداز میں عوامی سہولت کیلئے کام کر رہے ہیں اور مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ سائلین کے بیٹھنے اور ان کیلئے پانی کا بہترین انتظام موجود ہے اور ہم ناروے میں مقیم پاکستانیوں کو بتائیں گے کہ وہ بھی پولیس اسٹیشن میں جاتے ہوئے گھبرائیں نہ بلکہ بلا جھجک اپنے مسائل سے پولیس کو آگاہ کرے کیونکہ پولیس کا کام عوام کی خدمت ہے اور میں چوہدری عبدالقیوم گوندل کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا کہ میں پنجاب پولیس کی کارکردگی سے متعارف ہو سکوں ، میری خواہش ہے کہ ایسے ایماندار پولیس افسران تعینات کیے جائیں جو عوام کے مسائل سے آگاہ ہوں اور عوامی خدمت کرنے کا جذبہ بھی رکھتے ہوں ، ہم ایسے پولیس افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قمر اکیڈمی ضلع گجرا کے بانی معروف ثناء خوانِ مصطفی نسیم احمد چشتی کی وفات پر ان کی رہائشگاہ صاحبزادے علی حسن عبدالوحید اور دیگر نے مرحوم کے لئے دعا کی
گجرات (جی پی آئی) قمر اکیڈمی ضلع گجرا کے بانی معروف ثناء خوانِ مصطفی نسیم احمد چشتی کی وفات پر ان کی رہائشگاہ محلہ علی مسجد ان کے صاحبزادے علی حسن اور ان کے بھائیوں عبدالمعید گھمن ، تنویراحمد گھمن ، شکیل احمد گھمن ، نوید احمد گھمن سے تعزیت کرنے والوں میں عبدالحمید ، عبدالوحید ، حاجی جاوید اختر ، حاجی پرویز اختر ، الحاج حکیم عمر فاروق بٹ ،عمران راشد اٹلی ، دانش سعید ، عبدالمناف ملک ، عرفان سعید ، خاور بشیر بٹ گولڑوی ، سید یوسف رضا سیالوی ، سید مظہر حسین گیلانی ، شیخ احمد سعید ، صحافی شیخ ادریس ، محمد عارف شاہد گوندل ، حاجی نذیر احمد ، حافظ محمد صدیق ، حافظ شیراز علی ، سیٹھ فیصل ندیم ، منیر احمد جلالپور جٹاں ، حارث علی ، شیخ ابوبکر ، محمد سلیمان ، عزیز آفتاب ، زبیر احمد ، اویس آفتاب ، صدیق بھیا ، زوہیب حسن ، عاقب شکیل ، ذوالفقار احمد ، چوہدری شاہد وڑائچ ، پیر سید منصور حسین گیلانی جھیورانوالی ، احسان بٹ آف اسلام نگر ، چوہدری امتیاز احمد چیمہ ADLG، ٹھیکیدار محبوب ظفر لاہور ، علامہ قاری شاہد چشتی ، حکیم صابر علی ، سید تجمل حسین شاہ چک سادہ ، غضنفر چشتی ، شبیر احمد چوہدری ، چوہدری محمد نواز EDO(CD)، چاند محبوب ، صحافی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، نثار احمد جلالپور جٹاں ، افتخار احمد سکھر والے ، وقار احمد علی بابا گارمنٹس ، عقیل احمد ، بلال حسن ، عثمان حسن ، وہاب کوثر ، خرم شہزاد ، چوہدری شاہد وڑائچ ، محمد فاروق جاوید ، غلا عباس گجراتی ، اشفاق احمد ، غلام سجاد دونی خان ، عمران ، عابد حسین ، شہزاد شفیق نقشبندی ، چوہدری محمد شریف ، عمر شفیق ، حاجی غلام سرور سیالوی چشتی ، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ سیالوی و دیگر وکلاء ، ڈاکٹرز ، مشائخ عظائم ، علماء کرام ، مختلف شہروں کے قراء حضرات و ثناء خوانِ مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم ، دینی محفلوں کے ممبران ، سیاسی و سماجی اور ممتاز راہنمائوں نے شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر و جمیل کیلئے دعا کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نسیم احمد چشتی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس میں 15 فروی بروز جمعہ بعد نماز جمعہ محفل ہو گی
گجرات (جی پی آئی) نسیم احمد چشتی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس میں 15فروی بروز جمعہ بعد نماز جمعہ محفل ہو گی ، جس کی صدارت فیض محی الدین اعوان فرمائیں گے ، ثناء خوانِ رسول گلہائے عقیدت پیش کریں گے ، صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی خصوصی دعا فرمائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جرات کے معروف ثناء خوانِ رسول اور قمر اکیڈمی ضلع گجرات کی بانی نسیم احمد چشتی جو گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے
گجرات (جی پی آئی)گجرات کے معروف ثناء خوانِ رسول اور قمر اکیڈمی ضلع گجرات کی بانی نسیم احمد چشتی جو گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل آج مورخہ 14فروری بروز جمعرات جامع مسجد سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں ادا کیا جائیگی ختم قل کا آغاز صبح 9 بجے قرآن خوانی سے ہو گا ، جس کے بعد پنجاب بھر کے ممتاز ثناء خوانِ رسول صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے ، ممتاز عالم دین صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی ، حافظ محمد کاشف چشتی بھٹی کے شریف وزیرآباد و دیگر علماء کرام موت و حیات کے فلسفہ پر روشنی ڈالیں گے ، جبکہ نقابت کے فرائض عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی سرانجام دینگے ، آخر میں ختم شریف اور 11بجے دعا ہو گی ، دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیف ایڈیٹر جی پی آئی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی بھانجی ، محمد ارشد کی صاحبزادی اور محمد اعظم کی پوتی جو کہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئی تھی
گجرات (جی پی آئی) چیف ایڈیٹر جی پی آئی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی بھانجی ، محمد ارشد کی صاحبزادی اور محمد اعظم کی پوتی جو کہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئی تھی ، مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے ختم قل جامع مسجد باغ مدینہ چاہ بیری والا میں منعقد ہوا ، ممتاز عالم دین علامہ محمد شاہد چشتی نے خصوصی خطاب کیا ، ثناء خوانِ رسول سید دلدار شاہ اور حافظ محمد صدیق قادری نے خصوصی خطاب کیا ، اس موقع پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحفظ ناموس رسالت صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی خاطر سب کچھ قربان ہے ، محبت مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم ایمان کی جان ہے
گجرات (جی پی آئی) تحفظ ناموس رسالت صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی خاطر سب کچھ قربان ہے ، محبت مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم ایمان کی جان ہے ، نامور مذہبی روحانی شخصیت حضرت علامہ پیر غلام سرور نقشبندی آستانہ عالیہ بھوتہ شریف نے مرکز اہلسنت جامعہ تبلیغ الاسلام دولت نگر میں عظیم الشان تحفظ ناموس رسالت صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کانفرنس میں عاشقانِ مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے ، مگر اپنے پیارے نبی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کی گستاخی برداشت نہیں کر سکتا ، انہوں نے کہا کہ دولت نگر میں شر پسندوں نے پر امن قصبہ کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی مگر غلامانِ مصطفی ان کے عزائم ناکام بنائیں گے ، کانفرنس کا اہتمام علاقہ کی بڑی تنظیمات مرکزی انجمن ثناء خوانِ مصطفی ڈوگہ شریف مرکزی انجمن سپائے مصطفی دولت نگر نے کیا سرپرستی ناظم اعلیٰ مولانا مختار احمد نوشاہی ، مولانا محمد احسان قادری خطیب اعظم دولت نگر نے کی ، صدارت قائد اہلسنت حضرت علامہ صاحبزادہ سید طارق حسنین شاہ خطیب اعظم ماچھیوال نے فرمائی نگرانی ثناء خوانِ مصطفی قاری محمد شفیع نوشاہی ، صوفی شبیر احمد قادری ، محمد ادریس قادری نے کی تحفظ ناموس رسالت صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم کانفرنس میں ضلع بھر سے سینکڑوں عاشقانِ مصطفی نے بھرپور شرکت کی ، دولت نگر کی سیاسی سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ، مرکزی انجمن ثناء خوانِ مصطفی مرکزی انجمن سپائے مصطفی صلی عیلہ اللہ وآلہ وسلم دولت نگر کے اراکین نے طلبہ جامعہ تبلیغ الاسلام دولت نگر کی قیادت میں شاندار انتظامات کیے ، صدر انجمن محمد شہباز عارف ، حافظ وقار احمد ، راجہ صغیر احمد ، ناصر قادری ، حافظ محمد شفیق ، چوہدری ثاقب علی ، سہیل انجم ، غلام سرور رفاقت بٹ ، سکندر بٹ ، تصور حسین قریشی ، راجہ شکیل احمد ، مبشر عمران ، محمد اویس قادری ، حافظ احسن علی احسن ، راجہ شکیل احمد ، عاصم الیاس ، ڈاکٹر ابرار احمد ، چوہدری خالد حسین خالد اور دیگر ممبران نے انتظامی سیکورٹی امور سرانجام دئیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوازشریف میڈیکل کالج میں کٹے ہونٹ اور تالوں کی سرجری سے آگاہی بارے سیمینار
گجرات ( جی پی آئی ) یونیورسٹی آف گجرات میں نواز شریف میڈیکل کالج میں کٹے ہوئے ہونٹ اور تالو کی سرجری سے آگاہی بارے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی اساتذہ اور طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ سیمینار میں برطانیہ سے آئے ہوئے ماہر پلاسٹک سرجری ، فیلو آف رائل کالج آف سرجنز اور سماجی کارکن ڈاکٹر نکولس ہارٹ نے کٹے ہوئے ہونٹ اور تالو کے علاج اور سرجری پر ایک مفصل لیکچر دیتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ کے مقابلہ میں پاکستان میں کٹے ہوئے ہونٹ اور تالو والے بچوں کی تعداد زیادہ ہے ۔ آج تک اس بات کی تحقیق نہیں ہو سکی کہ پیدائشی طور پر ہی کٹے ہوئے ہونٹ اور تالو کی کیاوجہ ہے۔ آیا یہ کوئی جینیاتی تسلسل ہے یا خاندان ہی میں مختلف نسلوں میں بار بار شادیاں ہوجانا اسکی وجہ ہے ۔ بہرحال محقق ابھی تک اس مسئلہ کی تہہ تک نہیں پہنچ سکے۔ انہوں نے اپنے لیکچر میں متاثرہ بچوں کی تصویریں دکھاتے ہوئے بتایا کہ کٹے ہوئے ہونٹوں کا علاج تین ماہ میں ممکن ہے جبکہ کٹے ہوئے تالو کے علاج میں 6 سے 12 ماہ تک لگ سکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر اعجاز بشیر اور انکے خاندان نے گجرات میں کلیفٹ سنٹر بنا کر دکھی انسانیت کی خدمت میں ہاتھ بٹایا ہے ۔ ڈاکٹر محمد ریاض بھی اس فلاحی کام میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ گجرات میں قائم کلیفٹ سینٹر کی نرسیں بھی بہت محنتی ہیں اور مریضوں کے ساتھ تعاون کے لیے ہر لمحہ کمر بستہ رہتی ہیں ۔ کلیفٹ سینٹر کے بانی اور گجرات کی مشہور سماجی شخصیت ڈاکٹر اعجاز بشیر نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈاکٹر نکولس ہارٹ، ڈاکٹر محمد ریاض اور انکی ٹیم کا شکر گزارہوں کہ وہ ہماری درخواست پر ہر سال پاکستان تشریف لاتے ہیں اور بشیر ہسپتال کی طرف سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپوں میں شریک ہو کر دکھی انسانیت کی خدمت میں ہاتھ بٹاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پوری دنیامیں پہلے صرف 3 کلیفٹ سینٹر کام کر رہے ہیں اور چوتھا اب گجرا ت میں قائم ہوا ہے ۔ مجھے امید ہے کہ یونیورسٹی آف گجرات اور نواز شریف میڈیکل کالج کے اشتراک سے یہ کلیفٹ سنٹر طلباء و طالبات کی تربیت میں حصہ لے گا ۔ نواز شریف میڈیکل کالج کے وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر جنید سرفراز خاں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف گجرات اور نواز شریف میڈیکل کالج وائس چانسلر ڈاکٹر محمد نظام الدین کی مدبرانہ قیادت میں معاشرہ کے فلاحی کاموں میں حصہ لینے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ سیمینار میں برطانیہ سے تشریف لائی ہوئی ڈاکٹر ٹریسی، رجسٹراریونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر طاہر عقیل، NSMC کے فیکلٹی ممبران ، ڈائریکٹر IT مدثر اقبال، ڈاکٹر عابد بشیر، ڈاکٹر عابد نذیر اور ڈاکٹر طلعت شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں توانائی کی قلت کو دور کرنے کیلئے اہم منصوبوں پرکام کیا جارہا ہے: چوہدری احمد مختار
گجرات (جی پی آئی )وفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی کی قلت کو دور کرنے کیلئے اہم منصوبوں پرکام کیا جارہا ہے ۔ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ ہر صورت مکمل کیا جائے گا اس منصوبہ پر امریکی اعتراضات اور دبائو مسترد کردیئے ہیں اور چشمہ پاور پلانٹ پر بھی چین کے ساتھ کام جاری ہے پاکستان میں امن کے قیام کے لئے طالبان سے مذاکرات ضرور ہونے چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گجرات میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘چوہدری احمد مختار نے کہا کہ شہباز شریف کو الزامات لگانے کی عادت ہوچکی ہے ‘نگران حکومت کے قیام کیلئے غور کیا جارہا ہے اگر معاملات طے نہ ہوسکے تو پھر الیکشن کمیشن ہی نگران وزیراعظم کا کوئی فیصلہ کریگا ‘انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کا اصل مقابلہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوگا ۔تحریک انصاف کے پاس تو امیدوار ہی نہیں ہیں مسلم لیگ ق کے ساتھ آئندہ الیکشن مل کر لڑینگے ‘لیکن اصل اختلاف این اے 105گجرات کی نشست پر ہے صدر آصف زرداری نے یہ نشست مجھے دینے کا وعدہ کررکھا ہے اور صدر آصف زرداری وعدہ کبھی نہیں توڑتے ۔انہوں نے کہاکہ گجرات کے حلقہ این اے 105میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے پاس بھی کوئی امیداور نہیں ہے انہوں نے کہاکہ چوہدری پرویز الٰہی کے مقابلہ میں الیکشن لڑنے کیلئے پوری طرح تیار ہوں ‘انہوں نے کہاکہ ملک میں قتل و غارت کو ختم کرنے کیلئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا موقع ضائع نہیں کریں گے۔