اسلام آباد (جیوڈیسک) دہشت گردی کے تدارک کے لیے عوامی نیشنل پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے ۔ اسفند یار ولی نے کانفرنس سے خطاب کرتے کہا ہے کہ دہشت گردی سے پورا ملک متاثرہورہا ہے۔
اے پی سی میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون اور جے یو آئی ف سمیت چھبیس سیاسی جماعتیں شریک ہیں ۔ کانفرنس کے دو سیشن ہونگے۔ پہلا سیشن گیارہ بجے شروع ہوا ۔ کھانے کے وقفے کے بعد دوسرا سیشن تین بجے سہ پہر ہو گا۔
کانفرنس میں انسداد دہشت گردی، طالبان سے مذاکرات اور دہشت گردی کے مسئلے پر قابوپانے کے لئے قومی پالیسی اور ایجنڈے کی تشکیل پر غور کیا جائیگا جبکہ اس حوالے سے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔ مولانا فضل الرحمن کی تجویز پر قومی قبائلی جرگے کو بھی اے پی سی میں مدعو کیا گیا ہے۔ کانفرنس میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کا کوئی نمائندہ شریک نہیں۔