حکومت پنجاب تعلیم اور صحت کے فروغ کیلئے تما م وسائل بروکار لارہی ہے : چوہدری عرفان الدین
Posted on February 14, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
کھاریاں(جی پی آئی)حکومت پنجاب تعلیم اور صحت کے فروغ کیلئے تما م وسائل بروکار لارہی ہے حکومت پنجاب نے نوجوان نسل کو جدید تعلیم سے روشناس کرایا ہے ان خیالات کاا ظہار راہنما مسلم لیگ ن ممبرپنجاب اسمبلی چوہدری عرفان الدین احمد نے گذشتہ روز ڈیرہ چوہدری المالک میں ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کے خصوصی تعاون سے پورے حلقہ میں تعلیمی اداروں میں جال بچھوا دئیے ہیں اور صحت کے حوالے سے خصوصی توجہ دی جارہی ہے حلقہ PP-115میں تعمیروترقی کی نئی مثال قائم کی ہے اور بڑے بڑے ترقیاتی منصوبہ جات پائیہ تکمیل تک پہنچایا ہے اُنہوں نے مزید کہا کہ چوہدری عابد رضا کی قیادت میں عوامی خدمت میں کوئی کسر اُٹھا نہ رکھیں گے حلقہ کی تعمیروترقی اور عوام کی خدمت کوٹلہ برادران کی زندگی کا مشن ہے۔