آسکر ایوارڈز تقریب کی تیاریاں جاری

Oscar Awards

Oscar Awards

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ میں زور و شور سے جاری ہیں ، پچاسی ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کی تیاریاں ،آسکرز کے نام سے معروف فلمی دنیا کے سب سے بڑے اعزازات کی تقریب تقسیم امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوگی۔

بیتابی سے منتظر ہیں شائقین فلم کی نظریں کہ کون کون کرتا ہے اپنے نام فلمی دنیا کے اس بڑے اعزاز کو ، یقینا اس بیتابی سے لطف اندوز ہو رہی ہوگی آسکر ایوارڈز کا فیصلہ کرنے والی جیوری۔ تاہم ایک امریکی خبر رساں ایجنسی نے اپنے طور پر اس بات کا کھوج لگانے کی کوشش کی ، اور کر ڈالا ایک سروے جس کے مطابق اس بار بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کرسکتی ہیں۔

جینیفر لارنس جبکہ بہترین سپورٹنگ ایکٹریس کا ایوارڈ اپنے نام کر سکتی ہیں۔۔۔۔ این ہیتھوے ،آسکر ایوارڈ کی تاریخ میں پہلی بار منجھے فنکاروں کے درمیان وائلڈ لائف سے متعلق ڈرامہ ، امور ،کا نو سالہ ننھا اداکار بھی اس دوڑ میں شامل ہے۔۔۔ سروے کے مطابق ایما نیولی ریوا بھی ایوارڈ کی حقدار ہیں۔

سونامی سے متعلق فلم دی امپاسیبل نے ناومی واٹس کی آسکر کی دوڑ میں شرکت ممکن بنا دی۔۔۔۔ سو اب منتظر ہیں شائقین فلم کہ کون کون بنتا ہے ہیرو ، چوبیس فروری کو۔