گلوکارہ بیونسے کی زندگی پر فلم ،16 فروری کو ریلیز ہو گی

Singer Beyonce

Singer Beyonce

امریکی گلوکارہ بیونسے کی زندگی پر فلم ، 16 فروری کوریلیزہوگی اوراب آپ امریکی گلوکارہ بیونسے کی زندگی کو فلمی انداز میں دیکھ سکیں گے۔ گلوکاری کے میدان میں چھاجانے والی گلوکارہ بیونسے۔

اب آرہی ہے سنیما کے پردے پریونسے کی زندگی میں آئے کیا کیا عروج و زوال۔ کب ہوئی کس سے لڑائی ، اور کب ہوئی محبت ، یہ سارے راز معلوم ہوں گے اب ڈاکیومینٹری فلم کی صورت میں فلم لائف از بٹ آ ڈریم میں۔

بیونسے کی زندگی کے کچھ انمول پل بھی پردہ سیمیں پر دکھائیں گے۔لاس اینجلس میں فلم کے پریمیئر میں شریک ہونے والی سنگر بیونسے نے کہا کہ ان کیبارے میں جو غلط فہمیاں ہیں وہ فلم دیکھنے کے بعد دور ہو جائیں گی۔ پریمیئر کے ریڈ کارپٹ پر بیونسے کا ساتھ دینے آئیں اوپرا ونفرے جو فلم دیکھ کر کافی پرجوش تھیں فلم لائف از بٹ آ ڈریم سولہ فروری کو ٹی وی ریلیز ہوگی۔