محکمہ قانون سندھ کاعزیربلوچ اوردیگر پر قائم34 مقدما ت واپس لینے کاحکم

Sindh

Sindh

کراچی (جیوڈیسک)محکمہ قانون سندھ نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جنوبی کو کراچی کے لیاری آپریشن کے دوران درج 34 مقدمات واپس لینے کا حکم جاری کردیا ہے۔ محکمہ قانون سندھ کے حکم کے مطا بق ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جنوبی کو ہدایت کی گئی سرکاری مدعیت میں درج ان مقدمات کو سیکشن 494 کے تحت واپس لے لیاجائے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی مدعیت میں لیاری آپریشن کے دوران قتل،اقدام قتل ،پولیس مقابلے ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے جیسی سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے۔ان ملزمان میں عزیر بلوچ،حبیب جان ،ظفر بلوچ،نورمحمد عرف بابالاڈلا سمیت دیگر کو نامزد کیا گیاتھا۔ذرائع کا کہنا ہے قتل کے علاوہ دیگر مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔