پاکستان مسلم لیگ ن ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے ، عبدالخالق اعوان
Posted on February 14, 2013 By Zain Webmaster گجرات
ملکہ (عمر فا رو ق اعوان سے) پاکستان مسلم لیگ ن ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ نواز شریف کے انقلابی ویژن نے نو جوان نسل کو تبدیلی کا حقیقی را ستہ دکھایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار راہنماء مسلم لیگ ن ملکہ عبد الخالق اعوان مرہانہ نے میڈیا کے نمائندؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔
عبدالخالق اعوان مرہانہ نے مزید کہا کہ اس وقت ملک تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہا ہے تباہ حال معیشت ، نقصِ امن ، مہنگائی ، بے روزگاری ، لا قانونیت ، بیرونی قرضوں کا بوجھ ، کرپشن ، لوٹ مار نے ملک و قوم کو دیوالیہ کر دیا ہے۔
حکمران طبقہ نے کرپشن کے وہ شرمناک کردار سر انجام دئیے ہیں کہ قوم کے سرشرم سے جھک گئے ہیں۔ ان قیامت خیز ماحول میں ملک و قوم کو خوشحالی ، اور ترقی کی طرف لیکر جانے والی قیا دت صرف اور صرف میاں نواز شریف ہی ہے۔
پا کستان مسلم لیگ ن ملک میں ایسا انقلاب برپا کر ے گی جس سے نوجوان نسل کو امید کی کر ن نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف وہ واحد لیڈر ہے جس نے اپنا دامن کرپشن سے پاک رکھا ورنہ تمام سیاست دان کرپشن سے پاک معاشرہ دے سکے۔