سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کی رجسٹریشن یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دینے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالتی بینچ نے کی۔
سپریم کورٹ نے وزارت اور سیز اور نادرا کو الیکشن کمیشن سے تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا نادرا بیرون ملک پاکستانیوں کو این آئی سی او پی کارڈ جاری کرنے کو یقینی بنائے، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا ووٹ اور سیز پاکستانیوں کا حق ہے۔ بیرون ملک پا کستانی بسنت منانے آ سکتے ہیں تو ووٹ ڈالنے بھی آنا چاہئے۔