لاہور(جیوڈیسک) پنجاب کے مختلف شہروں میں سی این جی اسٹیشن 20 روز بعد کھل گئے جبکہ سندھ میں 24 گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی۔
لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات اور ملتان میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی اتوار کی صبح چھ بجے تک جاری رہے گی۔ سی این جی اسٹیشن کھلنے سے گھنٹوں پہلے ہی گیس بھروانے کے لئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ اس وقت بھی گیس اسٹیشنز پر رش ہے۔
دوسری طرف کراچی سمیت سندھ بھر کیسی این جی اسٹیشنز کو کل صبح 8 بجے تک بند کر دیا گیا۔ مقررہ وقت سے قبل سی این جی کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے رات گئے سے ہی فلنگ اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔