پاکستان اور ایران کے بارڈر پر ایرانی سیکیورٹی حکام کی جانب سے فائرنگ میں ایک افغان شہری جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
پاکستان اور ایران کے بارڈر پر ردیگ کے مقام پر ایرانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک افغان شہری جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔ حکام کے مطابق ایک سو دس افغان شہری غیر قانونی طور پر بلوچستان سے ایران میں داخل ہو رہے تھے،تو ان پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا۔