بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی راہنما سابق سینئر وزیر آزاد کشمیر کی سیاست اور بالخصوص ضلع میرپور و بھمبر میں نصف صدی تک کلیدی نمایاں اور امتیازی کردار ادا کرنے والے بزرگ سیاستدان چوہدری صحبت علی 15مئی 1926کو تحصیل وضلع بھمبر کی یونین کو نسل پنجیڑی کے نواحی گائوں چہلہ میں ایک زمیندار چوہدری احمد خان کے گھر پیدا ہوئے زمانہ طالبعلمی سے ہی ریاست کی آزادی کی تڑپ اور ریاست میں ڈو گرہ استبداد کے ظلم اور جبر کے خلاف آواز بلند کی اور عمر بھر پسے ہوئے طبقات کے حقوق اور مساوات کے لئے جدوجہد کرتے رہے چوہدری صحبت علی مڈل تک ابتدائی تعلیم مڈل سکول پنجیڑی سے حاصل کی میٹرک اس وقت ضلع بھمبر کے واحد گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول میں حاصل کی گورنمنٹ ہا ئی سکو ل بھمبر سے امتیازی نمبروں سے حاصل کیا انٹر میڈٹ پرنس آف ویلز آف جموں سے کیا اور گر یجو یشن کے طالب علم تھے کہ1947کا انقلاب رونما ہوا اور تعلیم کا سلسلہ منقطع ہو گیا اور عملی سیاست میں شامل ہو گئے۔
1946کے انتخابات میں سیاست میں حصہ لینا شروع کیا 1947میں ڈوکرہ استبداد کے خلاف بغاوت میں شامل رہے عملی سیاست کا آغاز ٹاون کمیٹی بھمبر کے پہلے چیئرمین منتخب ہو کر کیا پھر 1962میں62کے آئین کے تحت جب پاکستان میں بنیادی جمہوریت کے اصول کے تحت انتخابات ہوئے تو آزاد ریاست کے لوگوں کو پہلی دفعہ بنیادی جمہوریت کے تحت نمائندگی کا حق دیا گیا اور آزاد کشمیر بھر سے6ممبران اسٹیٹ کو نسل منتخب کئے گئے چو ہدر ی صحبت علی بھا ری اکثر یت کے ساتھ ریاست سے ممبر آزاد جموں وکشمیر منتخب ہوئے 1966میں روبارہ ممبر اسٹیٹ کونسل منتخب ہوئے 1970میں آزاد کشمیر اسمبلی کا قیام عمل میں لایا گیا تو 1970میں مو جو دہ تحصیل سما ہنی اور برنا لہ پر مشتمل حلقہ سے آزاد کشمیر کی پہلی قانون ساز اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے ایکٹ 1974کی روشنی میں ہونے والے 1975کے انتخابات میں موجودہ حلقہ بھمبر سے ممبر اسمبلی منتخب ہوئے اور آزاد کشمیر حکومت میں وزارت مال کا قلم دان سنبھا لا چوہدری صحبت علی پاکستان پیپلزپارٹی کے بانیوں میں شامل تھے۔
اس وقت کے پارٹی چیئر مین اور وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے معتمد ساتھی تھے 1985کے انتخابات میں پارٹی عہدیدار ہونے کی بنا پر مارشل آ حکومت نے نا اہل قرار دے دیا 1990کے انتخابات میں حلقہ بھمبر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور سینئر وزیر کے عہدہ جلیل پر فائز ہوئے عمر بھر پسے ہوئے طبقات کی پوری جرات کے ساتھ نمائندگی کرتے رہے۔