توہین عدالت کیس ،لاہور ہائیکورٹ نے صدر زرداری کو نوٹس جاری کر دیا

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر صدر کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

چیف جسٹس اے کے ڈوگر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صدر سے واضح ہدایت لیں کہ خود کو سیاست سے الگ رکھ سکتے ہیں یا نہیں،انھوں نے کہا کہ صدر کو کسی سیاسی جماعت کو سرگرم کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ عدالت نے لاہور میں صدر کی سیاسی سرگرمیوں کے خلاف درخواست بھی سماعت کے لیے منظور کر لی ہے ۔کیس کی سماعت 8مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔