لاہور(جیوڈیسک) میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا بھوک ہڑتالی کیمپ بارہویں روز بھی جاری ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے گوجرانوالہ میں سینئر ڈاکٹرز پر تشدد کیس کے بعد پہلے مرحلے میں ہسپتالوں کے باہر طبی کیمپ لگائے مگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے جس پر چار فروری سے سروسز ہسپتال لاہور کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا جو ابھی تک جاری ہے۔
ڈاکٹروں نے اعلان کیا ہے کہ جب تک حکومت مریضوں کو مفت ادویات، خراب مشینری کو درست، ڈاکٹروں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کو واپس نہیں لیتی تب تک بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہے گا۔وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتالی ڈاکٹروں سے مذاکرات کے لئے سینئر ڈاکٹرز کو کہا ہے۔