گجرات کی خبریں(جی پی آئی)14-02-2013
Posted on February 15, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز, گجرات
گجرات (جی پی آئی) صدر سٹیزن فرنٹ علی ابرار جوڑا تعزیت کیلئے جی پی آئی آفس گئے اور چیف ایڈیٹر جی پی آئی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی بھانجی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی ، اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) یوکے کی ممتاز شخصیت حاجی ارشاد نے بذریعہ ٹیلی فون سرپرست اعلیٰ پریس کلب مسعود سرور راٹھور کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی اور ان کی خدمات کو بے حد سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں گیارہ ماہ کے دوران 27 کلو میٹر لمبا پل تعمیر کروا دیا ہے :شیخ عمر اعجاز
گجرات(نمائندہ سے) مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 112کے راہنما ممتاز تاجر شیخ عمر اعجاز نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی تسنیم احمد قریشی شہریوں پر رحم کرتے ہوئے کراچی پھاٹک پر پل کی تعمیر کروائیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں گیارہ ماہ کے دوران 27 کلو میٹر لمبا پل تعمیر کروا دیا ہے جبکہ وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی کا منظور نظر ٹھیکیدار چند میٹر لمبا دو سال میں بھی نہ بنوا سکے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اس کا نوٹس لیں اور عوام کو اس عذاب سے نجات دلائیں کیونکہ اس کے سامنے بننے والا ہسپتال تعمیر ہوچکا ہے پل کی وجہ سے ہسپتال کے گیٹ کا تعین کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ووڈ ورکنگ سنٹر گجرات میں اتحاد ورکرز یونین کی تقریب حلف وفاداری گزشتہ روز منعقد ہوئی ، تقریب کی صدارت پیرزادہ امتیاز سید نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی ایم پی اے حاجی عمران ظفر ، ایڈمنسٹریٹر سمیر احمد سید ، ڈی ای او لیبر ضیغم ، جنرل منیجر ٹیوٹا پنجاب مہر اختر عباس بھروانہ نے خصوصی شرکت کی ، اور نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا ، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ پنجاب میں پہلے ٹیوٹا سنٹر کی توسیع کی جا رہی ہے اور اس کا سہرا گجرات کے سر جاتا ہے توسیع کے بعد نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں مزید آسانیاں پیدا ہونگی اور جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ، حکومت پنجاب محنت کشوں اور مزدوروں کے حقوق کی حفاظت کر رہی ہے لہٰذا سرکاری ملازمین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے عہدے سے وفا کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سرانجام دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) وحدت اسلامیہ نعت کونسل اور دی گجرات ینگ فیلوز لائنز کلب کے اشتراک سے پہلی سالانہ عظیم الشان شان مصطفی ۖ کانفرنس 21فروری بروز جمعرات بعد نماز عشاء محلہ دسوندھی پورہ میں منعقد ہو گی ، جس کی صدارت ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی کرینگے ، جبکہ یہ محفل زیر قیادت سید مقبول حسین شاہ منعقد ہو گی ، مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر ، سابق ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب اشفاق احمد رضی ایڈووکیٹ اور چوہدری علی ابرار جوڑا ہونگے ، اس عظیم الشان ”شان مصطفی کانفرنس میں خصوصی خطاب مفتی محمد عنصر القادری خطیب اعظم یوکے اور قاری فیصل محمود قادری مصطفائی آف لاہور کرینگے ، ثناء خوانِ مصطفی ۖ شکیل اشرف قادری سیالکوٹ ، محمد انور سہروردی سیالکوٹ ، حافظ تصور احمد عطاری گجرات ، محمد ذیشان عطاری اور وسیم سجاد ہدیہ نعت پیش کرینگے ، نقابت کے فرائض خاور بشیر بٹ گولڑوی سرانجام دینگے ، یہ محفل زیر سرپرستی شیخ عرفان پرویز سرپرست اعلیٰ وحدت اسلامیہ نعت کونسل اور مرزا الیاس جرال منعقد ہو گی ، زیر نگرانی قاری ابرار حسین ، قاری نوید چشتی ، حکیم محمد سعید ہو رہی ہے ، مہمانانِ گرامی میں لائن فرقان اے ایوب ، شیخ نوخیز رفیع ، امتیاز احمد ، اشرف مغل ، شیخ سہیل منیر ، شیخ عدنان پرویز ، لائن احسن متعین ملک ، ماجد ربانی ، سیٹھ ظہیر عباس صراف ، شیخ عرفان شفیع ، حماد اکرم ، انتظار رفیق ، لائن شیخ قمر رشید کنجاہ ، بلال احمد ، منصور علی ، عمران بشیر ، رشید احمد ، شکیل بشیر ، منیر کمبوہ ، حافظ خالق ، طارق شوکت ، عرفان سپرا ، عامر نذیر ، چوہدری عمران ، احسان اللہ زرگر ، شاہد رفیع ، حافظ ذیشان ، یاسر خلیل ، تنویر بھٹی ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، عامر چوہدری ، محمد امجد ، راجہ خالد ، ایم وائی ناصر و دیگر ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا ، ہمیں سو گئے داستان کہتے کہتے ۔ عاشق رسول بانی قمر اکیڈمی ثناء خوانِ رسول ۖ نسیم احمد چشتی مرحوم کے ختم قل میں معززین شہر کی کثیر تعداد میں شرکت ، ممتاز عالم دین صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی اور نوجوان مذہبی راہنما صاحبزادہ محمد کاشف چشتی نے خطاب فرمایا ، نعت خوانوں کی بڑی تعداد نے حاضری پیش کی ، ختم قل کی محفل کا آغاز ٹھیک 9بجے ہوا ، ختم قل میں ضلع گجرات کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی ، جن میں حاجی عمران ایم پی اے ، جاوید بٹ جنرل سیکرٹری انجمن بہبودی مریضاں ، صوفی محمد عارف چشتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ خواجہ گنج گوہر ، صاحبزادہ قاضی پیر رضوان منصور آوانی ، قاری عبدالخالق نقشبندی ، قاری علامہ اشرف نقشبندی ، چیئرمین محمد اشرف ، ڈاکٹر ضیاء اللہ روح الامین کنجاہی ، صدر قمر اکیڈمی خاور بشیر بٹ گولڑوی ، حکیم عمر فاروق بٹ ، صوفی محمد سلیم کباب والے ، علامہ عبدالغفور سیالوی ، محمد شفیق نظامی ، عبدالرحمان نظامی لاہور ، فیض محی الدین اعوان ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر ، افضل پرویز ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر ، صاحبزادہ نثار احمد نثاری ، خادم حسین سلیمی ، سیٹھ محمد ارشد صراف ، سیٹھ جاوید اقبال ، سیٹھ علی اصغر ، محمد عارف گجراتی ، حمید اللہ بھٹی ظہور پیلس ، چوہدری امتیاز چیمہ ADCG، خادم علی خادم ، محبوب ظفر ٹھیکیدار ، محمد یعقوب سیٹھی ، محمد افضل کپور ، ثناء اللہ بٹ راہنما مسلم لیگ ن ، میاں سہیل منیر ، شیخ عرفان پرویز صدر پنجاب نعت کونسل ، صاحبزادہ خالد محمود بٹ ، ڈاکٹر غلام ربانی عظیمی ، سیٹھ نوید کپور ، مبشر سیٹھی ، ڈاکٹر اظہر محمود ، مشرف مسعود بٹ ، افتخار بھٹہ ، شیخ افضال احمد ، عامر چوہدری ، محمد اقبال صراف ، سیٹھ ظہیر عباس صراف ، نصر اللہ کھوکھر ، سید مشکور مہدی ، مہر عبدالرزاق ، ڈاکٹر رفاقت ، حاجی صغیر احمد بشیر محل میرج ہال ، اصغر کاشمیری ، الحاج محمد اقبال گھمن ، محسن شوکت گھمن ، حامد حسین گھمن لاہور ٹینٹ والے ، مظہر علی کھوکھر ، شوکت علی کھوکھر ، ملک جاوید اختر ، حاجی محمد اکرم ریحانیہ ، محمد نوید تارڑ ، عابد پہلوان ، سہیل صفدر ، ناصر ڈھویا، کرامت اللہ کپور روزنامہ خبریں ، محمد اشرف ، سعید احمد ڈار ، معین بٹ ، شیخ محمد اشفاق ، میاں محمد جمال صفدر ، بھائی شبیر رانا ،شہباز افضل سیٹھی ، محمد عارف عطاری ، الحاج عبدالوحید قادری ، شیخ رئیس احمد ، محمد تنویر بھٹی ، شیخ ممتاز آف عالم اینڈ سنز والے ، سید تجمل حسین چک سادہ ، خالد محمود قادری ، مرزا اکبر بیگ ، الحاج عطاء جیلانی ، منیر احمد بٹ ، محمد یوسف گل سابقہ کونسلر ،ساجد سلیم مرزا ، قمر قریشی ، محمد سرور وڑائچ ، سید محمد یوسف رضا سیالوی ، سید مظہر حسین شاہ گیلانی ، شیخ احمد سعید ، ناہید راٹھور ، سیٹھ فیصل ندیم ، سیٹھ محمد علی زرگر ، حافظ محمد صدیق ، حافظ شیراز علی ، خان ایوب خان ، شیخ محمد شفیق ، محمد عارف شاہد گوندل ، حاجی نذیر احمد ، عبدالمعید گھمن ، تنویر احمد گھمن ، شکیل احمد گھمن ، نوید احمد گھمن ، وہاب کوثر ، بلال حسن ، عبدالحمید ، عبدالوحید ، حاجی جاوید اختر گھمن ، وہاب کوثر ، بلال حسن ، عبدالحمید ، عبدالوحید ، حاجی جاوید اختر ، حاجی پرویز اختر و دیگر نے مرحوم کے بیٹے علی حسن چشتی سے فرداً فرداً تعزیت کرتے رہے ، سید قاسم شاہ ، چوہدری امجد وڑائچ ، چوہدری اختر حسین وڑائچ ، چوہدری اظہر ، راجہ امجد ، عبدالمناف ، حاجی محمد وارث سرگودھا ، عمران راشد اٹلی ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، محمد سجیل خان ، شیخ محمد ادریس و دیگر صحافیوں ، ڈاکٹرز ، وکلاء اور تاجر برادری کے اہم راہنمائوں ، مشائخ عظام ، علماء کرام ، قراء حضرت ، ثناء خوانِ ، انجمن تاجران کے ممبران ، سیاسی و سماجی،دینی ، ادبی تمام دینی محافلوں کے ممبران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی آخر میں ختم شریف صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی نے پڑھا اور دعا پیر صوفی محمد عارف چشتی اویسی نے کروائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کا ماہانہ اجلاس آج 15فروری 2013ء بروز جمعتہ المبرک اڑھائی بجے دوپہر قصر نور میرج ہال بھمبر روڈ گجرات میں ضلعی صدر چوہدری علی ابرار جوڑا کی زیر صدارت منعقد ہو گا ، اجلاس میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عہدیداران کو خصوصی شیلڈز دی جائیں گی ، اجلاس میں تنظیم سازی کے علاوہ نئے ممبران کو ان کی اہلیت کے مطابق عہدے بھی دئیے جائیں گے ، سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کے عہدیداران بروقت اجلاس میں شرکت کریں تا کہ مقررہ وقت پر اجلاس شروع ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے حلقہ این اے 104میں گیارہ کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں:چوہدری سجاد احمد ملہی
گجرات (جی پی آئی) وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین کی وساطت سے حلقہ این اے 104کے دیہات میں گیارہ کروڑ روپے کی لاگت سے بجلی کے پول او ر تارین لگائی گئیں ، جن میں شیخ پور ، سادہ چک ، کوٹ نکہ و دیگر دیہات شامل ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز مسلم لیگی راہنما چوہدری سجاد احمد ملہی آف کوت نکہ اور چوہدری وجاہت حسین کے قریبی ساتھی چوہدری شاہد محمود ملہی آف کوٹ نکہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت چوہدری برادران کا ہے کیونکہ جتنے ترقیاتی کام چوہدری برادران نے کروائے ہیں آج تک کسی نے نہیں کروائے ، حلقہ این اے 104کی عوام چوہدری وجاہت حسین کی مشکور ہے جنہوں نے پہلے سوئی گیس کیلئے کرڑوں کے فنڈز دئیے اور اب بجلی کیلئے گیارہ کروڑ روپے کے فنڈز دئیے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں ہم چوہدری وجاہت حسین کا بھرپور ساتھ دیں گئے اور انہیں پہلے کی طرح بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گئے ، کیونکہ وہی گجرات کی ترقی کے ضامن ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر قادری کی الیکشن کمیشن کی تحلیل کے حوالے سے رٹ پٹیشن پر سپریم کورٹ نے جانبدارانہ فیصلہ دیا ہے اور یہ فیصلہ سیاسی آئین اور قانون اور بین الاقوامی ضابطوں کے خلاف ہے اور اس فیصلے سے ملین سے زائد پاکستانیوں کے حقوق مجروح ہوئے ہیں ۔ان خیالا ت کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں چوہدری سمیع اﷲ وڑائچ ،چوہدری محمد اصغر دیونہ ،مہر یوسف یعفور ،گلریز اختر وڑائچ ،اکبر علی غزالی اور چوہدری امجد علی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے غیر آئینی الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی نوبت ہی نہیں آنے دی اور شیخ الاسلام کے ساتھ عدالت نے دوہری شہریت کا مسئلہ اٹھایا اور ان کی وفاداری پر شک کیا گیا ۔دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانی اربوں ڈالرز کا سالانہ زیر مبادلہ ملک بھیج بھیجتے ہیں اس طرح دوہری شہریت پر حملہ کر کے ملین پاکستانیوں کی وفاداری پر شک کیا گیا اور غیر آئینی ،غیر قانونی ،غاصبانہ فرسودا الیکشن کمیشن جو کہ صرف اور صرف سرمایہ داروں ،وڈیروں اور کرپٹ لوگوں کو تحفظ دیتا ہے کو آئینی حیثیت دی جس پر ہم سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان بھر میں کل سوشل میڈیاپر14فروری کو خیا ء ڈے کے طور پر منایا گیا
گجرات(جی پی آئی)پاکستان بھر میں کل سوشل میڈیاپر14فروری کو خیا ء ڈے کے طور پر منایا گیا۔ اس حوالے سے جماعت اسلامی پنجاب نے دنیا کی مشہور ترین ویب سائٹ ٹویٹر پر13فروری کی شام کو #HayaDayکے نام سے ایک Compaignچلائی۔ اور اللہ کے کرم سے سوشل میڈیا پر پنجاب بھر سے ضلعی آئی ٹی کوآرڈینیٹرز نے زیادہ سے زیادہ Tweets ڈالی۔اور 14فروری کا سورج طلوع ہوتے ہی دنیا کی مشہور ترین ویب سائٹ ٹویٹر پر #HayaDayکا Trendبن کے سب کے سامنے آگیا۔بلکہ #HayaDay نے سوشل میڈیا پر ٹاپ 10میں سب سے پہلی جگہ بنا لی۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع گجرات کے ضلعی آئی ٹی کوآرڈینیٹر یاسر گُل نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم انشاء اللہ بہت جلد ضلعی لیول پر ایک سوشل میڈیا ٹیم بنائیں گے اور انشاء اللہ اگلی Compaignمیں #VoteForTrazooکو ٹویٹر پر نمبر 1پر لے کے آئیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)خیا مومن کا زیور ہے اس کے بغیر انسان اور خیوان میں فرق مٹ جاتا ہے ۔بے خیائی پھیلانے والوں کے حق میں قرآن سخت وحید سناتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ناظم اسلامی جمعیت طلبہ علاقہ کالجز گجرات اسد اللہ طارق نے خیا ڈے کے موقع پر آنے والے سویڈش کالج کے طلبہ کے ایک وفد سے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہودو نصاریٰ پوری منصوبہ بندی کے ساتھ مسلمان معاشرے میں بے راروی پھیلا رہے ہیں۔ہمیں پوری قوت کے ساتھ ان کا مقابلہ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں خصوصاً طلبہ کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ بے حیائی اور فحاشی پر مبنی ویلنٹائین ڈے کو مسترد کرتے ہوئے 14فروری کو حیا ڈے کے طور پر منائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام محبت و آشتی کا درس دیتا ہے بے حیائی کو رد کرتا ہے۔ہمیں ماں باپ کو “اولڈ ہائوس” چھوڑنے والوں سے درسِ محبت نہیں لینا۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)جماعت اسلامی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر طارق سلیم نے منصورہ میں ڈاکٹر عبدالقدیر کے اعزاز میں جماعت کے استقبالیہ اور اکھٹے کرپٹ قیادتوں کے خلاف جدو جہد کرنے کے اعلان کو سیاسی گھُٹن کے ماحول میں تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیتے ہوئے خوش آیند قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا وقت کا تقاضہ ہے کہ محب وطن قوتیں اکھٹی ہو کر گذشتہ پانچ سالوں میں عوام کو بجلی کے بحران ،صنعتوں (انڈسٹری )کی تباہی اور ٹھیکوں میں کمیشن کے نام پر اثاثے بھرنے والوں کے خلاف الیکشن میں عوامی غیض و غضب کا اظہار کریں۔اور اس ملک میں تبدیلی کے لیے اپنی ذات سے انفرادی دائرے میں تبدیلی کے حق میں آواز بلند کریں۔انہوں نے کہا گذشتہ پانچ سال عوام نے جس مشکل حالات میں دن گزارے ہیں حکمرانوں کے اثاثے بڑھے ہیں تاج محل کھڑے ہوئے ہیں جبکہ غریب کا چولہا بجھ گیا ہے۔اور اپنے گھر کو چلانا مشکل بنا دیا گیا ہے۔ان حالات میں پُر فریب نعروں کے ساتھ آنے والوں کو ان کا ماضی بھی یاد دلائیں اور اصلی چہرہ بھی دکھا دیں تاکہ آنے والی نسلیں سُکھ کا سانس لے سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)گجرات میںطالب علم کو قتل کئے جانے او رملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر سائنس کالج کے سینکڑوں طلبا ء نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے جی ٹی روڈ اور شاہین چوک کو بلاک کردیا طلباء نے ایک نجی کالج کی بسوں کے شیشے بھی توڑدیئے جی ٹی روڈ اور شاہین چوک میدان جنگ بنے رہے تین گھنٹے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعدطلباء نے اپنا احتجاج ختم کردیا منگووال میں تین روز قبل گورنمنٹ سائنس کالج گجرات کے طالب علم وقاص کو معمولی جھگڑے پراس کے ساتھی طالب علموں احتشام وغیرہ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ ملزمان کے خلاف تھانہ کنجاہ میں درج ہوچکا ہے لیکن پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہ کیا گزشتہ روز گورنمنٹ سائنس کالج کے طلباء نے طالب علم کے قتل اور ملزمان کی عدم گرفتاری پرجی ٹی روڈ اور شاہین چوک آکر دونوں سڑکوں کو بلاک کردیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی شروع کردی طلباء نے احتجاج کے دوران جی ٹی روڈ پر سائنس کالج سے ملحقہ ایک نجی کالج کی چھ بسوں کے شیشے بھی توڑ دیئے جس پر نجی کالج کے طلباء نے بھی گورنمنٹ سائنس کالج کے طلباء کے خلاف احتجاج شروع کردیا جس سے جی ٹی روڈ اور شاہین چوک تین گھنٹے تک میدان جنگ بنا رہا اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری نے حالات کو کنٹرول میں کیا ڈی پی او گجرات راجہ بشارت اور ڈی ایس پی سٹی سرکل نے طلباء کو قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی جس پرطلباء نے اپنا احتجاج ختم کردیا ‘جبکہ دوسری جانب نجی کالج کے طلباء نے سائنس کالج کے چند طلباء کو پکڑ لیا اور انہیںاپنے کالج میں بند کردیا بعدازں انتظامیہ کی مداخلت پر انہیں بھی چھوڑ دیا۔
۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)گجرات کے پارکوں کو صفائی نہ ہونے سے پارک ویرا ن ہوگئے ٹی ایم اے کے بیلدار صفائی کرنے کی بجائے خوش گپیاں کرکے گھروں کو روانہ ہوجاتے ہیں گجرات میں قائم پارکوں کی صفائی ستھرائی کیلئے ٹی ایم اے نے 10بیلدار مقرر کر رکھے ہیں مگر مذکورہ بیلدار صفائی کرنے کی بجائے دفتر آکر وقت گزارتے ہیں اور وقت کی تنخواہیں وصول کرتے ہیں جبکہ پارکوں میں گندگی کے ڈھیرلگ چکے ہیں جہاں شہری سیر و تفریح کیلئے نہیں جاتے شہریوں نے ڈی سی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔
گجرات(جی پی اائی)جماعت اسلامی کے رہنماء چوہدری نثار احمد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے ضروری ہے کہ انتخابات وقت پر کرائے جائیں اگر الیکشن کا التواء ہوا تو یہ ملک وقوم کی بہت بڑی بدقسمتی ہوگی ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز گجرات میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ آج عدلیہ کی آزادی کیوجہ سے غیر جمہوری قوتیں جمہوریت کونقصان نہیںپہنچا سکتیں ‘انہوں نے کہا کہ اگر عدلیہ اس طرح مضبوط اور آزاد ہوگی توآئندہ آنیو الے وقت میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہوگا اور ملک ترقی کی منازل طے کریگا انہوں نے کہاکہ یہ آزاد عدلیہ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے کہ جرائم کرکے بیرون ملک فرار ہونے والے مجرموںکو واپس لایا جارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ڈائریکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ احمد علی نے کہا ہے کہ صوبائی اور ضلعی حکومتوں کی بہتر میڈیا کوریج کے لئے صحافی برادری سے قریبی رابطہ رکھا جائے۔ انفارمیشن افسران حکومت، انتظامیہ اور میڈیا کے مابین بہتر کوآرڈینیشن کے لئے موثر کاوشیں کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انفارمیشن آفس گجرات میں ڈویژن بھر کے افسران کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سیالکوٹ ملک غلام عباس ، ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ آباد سید افتخار حسین شاہ ، انفارمیشن آفیسر گوجرانوالہ/منڈی بہاوالدین طاہر چوہدری ، انفارمیشن آفیسر ناروال اشتیاق امین، انفارمیشن آفیسرگجرات سید وقار حسین نقوی نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈائریکٹر انفارمیشن احمد علی نے کہا کہ انفارمیشن افسران حکومت اور انتظامیہ کی امیج بلڈنگ کے لئے محدود وسائل کے باوجود اہم کردار ادا کر رہے ہیں تاہم مزید بہتری کی گنجائش ہر وقت موجود رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی دفاتر کو درپیش مسائل کے حوالے سے اعلی حکام سے بات کی جائے گی۔انہوںنے ہدایت کی کہ انفارمیشن افسران میڈیا کے نمائندوں سے قریبی روابط رکھیں اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لئے جہاں تک ممکن ہو ٹھوس کاوشیں کی جائیں۔
۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ضلعی حکومت کے زیر اہتمام شہریوں میں ڈینگی کے حوالے سے آگاہی کے لئے واک اور سمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ سیمینار کے قیادت ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری محمد نواز ، ڈائریکٹر لیبرضیغم اے مظہر نے کی ۔ ڈینگی آگاہی واک میں محکمہ صحت، لیبر ویلفیئر ، سوشل ویلفیئر اور محکمہ تعلیم کے افسران اور ملازمین نے شرکت کی جبکہ شرکاء نے کچہری چوک سے جیل چوک تک مارچ کیا ۔ انہوں نے کتبے اور بینرز اٹھار کھے تھے جن پر ڈینگی سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر درج تھیں۔ریلی کے شرکاء بعدا زاں ضلع کونسل ہال پہنچے جہا ں آگہی سیمینا ر منعقد ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد فیاض نے کہا کہ موسم کی تبدیلی اور درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ ہی ڈینگی مچھر کے انڈوے لاروے میں تبدیل ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاروے بننے کے بعد اس پر کنٹرول مشکل تر ہوجائے گا اس لئے ہمیں ایسی احتیاطی تدابیر اختیار کرناچاہئے جس سے انڈوں کو لاروے بننے سے قبل ہی تلف کر دیا جائے۔ ڈاکٹر خالد فیاض نے کہا کہ ڈینگی سے بچائو کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے ارد گرد ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، کھلے مقامات ، پرانے ٹائروں پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے اس کے علاوہ گملوں، پرندوں کو پانی پلانے کے لئے رکھے برتنوں میں بھی پانی جلد خشک کر دیا جائے، مچھر مار ادویات کا سپرے کیا جائے اور سونے سے قبل مچھر مار ادویات کا استعمال کیا جائے۔ڈاکٹر خالد فیاض نے کہا کہ محکمہ صحت گذشتہ برسوں کی طرح اس بار بھی پوری طرح الرٹ ہے اور ڈینگی سے بچائو اور علاج کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی بخار کے مریضوں کے علاج کے لئے عزیز بھٹی ہسپتال میں 20بستروں پر مشتمل خصوصی وارڈ قائم کر دیا گیا ہے جبکہ یہا ں ٹیسٹوں کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کے تمام نیوٹریشن سپر وائزر کو ایک ایک یونین کونسل الاٹ کر دی گئی ہے جو اپنے علاقوں کا سروے کریں گے اور بڑے تالابوں اور ایسے مقامات جہاں ڈینگی مچھر پرورش پا سکتا ہے سے نمونہ جات حاصل کر یں گے تاکہ انہیں ٹیسٹ کے لئے لیب بھجوایا جاسکے۔ انہوںنے کہا کہ ڈینگی کا لاروا تلف کرنے کے لئے آگہی مہم، تشخیص اور علاج کے لئے انتظامات اور سپرے کے علاوہ بڑے تالابوں میں لارواتلف کرنے کے لئے ضرورت پڑنے پر ایک خاص قسم کی مچھلی بھی چھوڑی جاسکتی ہے جو یہ لاروے کھاتی ہے۔انہوںنے سیمینار کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ عوام الناس میں ڈینگی سے بچائو کے لئے شعور اجاگر کر نے کے لئے اپنا کردار ادا کریں
۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او نواز ش علی نے لاء اینڈ آرڈر بر قرار رکھنے کے لئے پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم اے /ایم ایس سی پارٹو کے سپلیمنٹری امتحان کے دوران امتحانی مرکز گورنمنٹ زمیندارہ پوسٹ گرایجوایٹ کالج بھمبر روڈ گجرات کی حدود میں دفعہ 144کا نفاذ کر دیا ہے۔اس حکم کے تحت امیدواران اور نگران عملہ کے علاوہ کسی غیر متعلقہ فرد کی امتحانی سنٹر کے 100میٹر کے اندر داخلہ پر اور امیدواروں اور نگران عملہ کے امتحانی سنٹر کی حدود میں کسی قسم کا درسی مواد لے جانا بھی ممنوع ہوگا ۔ حکم کے تحت خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف مجاز عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے ممتاز رہنماء چوہدری اجمل علی خاور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن کروا کر صحیح معنو ں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ہے انہوں نے کہاکہ انٹرا پارٹی کے الیکشن میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے بڑی تعدادمیں حصہ لیا تھا جس میں محنتی اور مخلص امیدواروں کو کامیابی ملی ہے انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان کی طرح دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی اپنی اپنی پارٹیوں میں الیکشن کروائیں تو اچھے اور برے کی تمیز ہو گی اور الیکشن سے تمام سیاسی جماعتوں کو اچھے اور عوام کی خدمت کرنیوالے لوگوں کو منتخب کرنے کا موقع بھی ملے گا چوہدری اجمل علی خاور نے مزید کہاکہ عمران خان ہی ملک کے واحد سیاسی لیڈر ہیں جن میں کچھ کر گزرنے کا حوصلہ ہے انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی بھر پورکامیابی حاصل کریگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی ) پیپلزپارٹی تحصیل گجرات کے صدر انعام الٰہی بٹ نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 105سے چوہدری احمد مختا رکا نام کنفرم ہوچکا ہے اور وہ اسی حلقہ سے الیکشن میں بھر پور حصہ لینگے ‘صدر پاکستان آصف علی زرداری نے چوہدری احمد مختار کی سیٹ بھی کنفرم کردی ہے انہوں نے کہاکہ چوہدری برادران کو اب یہ ابہام دور کرلینا چاہیے کہ وہ حلقہ این اے 105کی سیٹ سے امیدوار نہیں ہیں اس سیٹ پر صرف اور صرف چوہدری احمدمختار کا حق ہے کیونکہ وہ جیتے ہوئے امیدوار ہیں لہذا چوہدری احمدمختار کا ہی حلقہ این اے 105سے الیکشن لڑنیکا حق بنتا ہے ‘انعام الٰہی بٹ نے مزید کہاکہ چوہدری احمدمختار کے الیکشن لڑنے کے انتظامات پارٹی کارکنوں نے شروع کردیئے ہیں انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں بھی حلقہ این اے 105سے چوہدری احمد مختار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی ) انجمن تاجران پرانہ لاری اڈا کے ممبر ان انورشیخ ‘سلیم بٹ ‘عطاء اللہ ‘مہرندیم ‘ملک خادم حسین ‘خالد ڈار ‘سید باقر رضو ی ‘مہر ندیم ( پنجاب سویٹس )’سہیل بٹ’ صوفی محمد طفیل ودیگر نے مشترکہ بیان میں چیئر مین الیکشن کمیشن چوہدری عاشق حسین ندیم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجمن تاجران پرانا لا ری اڈا کے الیکشن کروائے جائیں ‘کیونکہ تیرہ سال کا عرصہ گزرچکا ہے لیکن انجمن کے الیکشن کا انعقاد نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے تاجر برادری میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ممبران نے مزید کہاکہ تاجر برادری کے آئین میں موجود ہے کہ ہر دو سال بعد الیکشن کروائے جائیں مگر انجمن تاجران نے تیرہ سال گزرنے کے باوجود بھی الیکشن نہیںکروائے ممبران نے مزید کہاکہ چیئر مین الیکشن کمیشن انجمن تاجران پرانہ لاری اڈا کے الیکشن کا فوری اعلان کرے۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) چکر محلہ میں گزشتہ روز قبل ہونے والے احتشام عرف شانی جٹ کے قتل کا مقدمہ2سگے بھائیوں اور 2نامعلوم افراد کے خلاف درج ، معمولی تلخ کلامی کے بعد ننھیال گئے ہوئے احتشام عرف شامی جٹ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے الزام میں مقتول کے والد ممتاز حسین سکنہ گلی کوہلو والی کی مدعیت میں مبینہ ملزمان علی قاسم پسران ، انور بٹ سکنہ چکر محلہ و 2کس نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com