بھمبر کی خبریں Feb 15, 2013

حق اداریت کی حصول تک جہدوجہد جاری رہے گی اور جذبہ حریت اور جموں و کشمیر کی آزادی تک کشمیر کی پروانے اپنی جانیں اپنے وطن پر نچھاور کرتے رہیں گے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )حق اداریت کی حصول تک جہدوجہد جاری رہے گی اور جذبہ حریت اور جموں وکشمیر کی آزادی تک کشمیر کی پروانے اپنی جانیں اپنے وطن پر نچھاور کرتے رہیں گے، افضل گورو کی شہادت سے کشمیریوں کے جذبہ آزاد ی کو ایک مزید جہت ملی ہے اور ہندوستان کے اس اقدام سے سب سے پسندیدہ ترین ملک کا نعرہ لگانے والوں کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ آزادی کے بغیر اور حق ارادیت کے حصول کے لیے روشن کی گئی شمع کو بجھایا نہیں جا سکتااور کشمیریوں کا آزادی کا نعرہ حقیقت پر مبنی ہے ۔چوہدری محمدکلیم الفتح صدر لبریش لیگ بھمبر، جنرل سکیرٹری لبریشن لیگ ،تحصیل صدر راجہ مہدی خان ، رکن مرکزی مجلس عامہ چوہدری افضل ایڈووکیٹ ، سنئیر قانون دان رکن مجلس عاملہ چوہدری محمد اسلم عاصی ایڈووکیٹ ، رکن مجلس عاملہ ماسٹر محمد بوٹا ، تحصیل برنالہ اور سما ہنی سے لبریشن لیگ کے کارکنان نے مشترکہ بیان میں افضل گوروکو خودساختہ ٹرائل کے ذریعے اور امن کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے بھارتی عدالت کے فیصلہ کی پرزور مزمت کی چوہدری محمد کلیم الفتح نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ افضل گوروشہید اور مقبول بٹ شہید نے اپنی جانیں دے کر جو شمع روشن کیں ہیں وہ جموں و کشمیر کے عو ام کے لیے ایک روشن مثال ہے کہ جبر اور استبداد کے خلاف اپنی پرُ عزم اور حقیقی جدوجہد کی تحریک جاری رکھیں گے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیر کے منقسم حصوں کی قیادت مل کر اپنے حقیقی منزل کی جانب آگے بڑھیں اور دنیائے عالم کو اپنی حقیقی جدوجہد اور حق اداریت کے حصول کے لیے اپنے من دھن وقف کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چوہدری صحبت علی کا جس خاکی لاہور سے بھمبر لانے پر چڑویالہ پہنچنے پر انتہائی رفت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی راہنما آزاد حکومت کے سابق سینئر وزیر و سینئر پارلیمنٹر چوہدری صحبت علی کا جس خاکی لاہور سے بھمبر لانے پر چڑویالہ پہنچنے پر انتہائی رفت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ہزاروں عقیدت مندوں اور کارکنوں نے چڑویالہ میں منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے مرحوم کا جسد خاکی وصول کیا کارکنان اور عقیدت مند دھاڑیں مار کر ایک دوسرے کو گلے لگا کر روتے رہے عقیدت مندوں اور کارکنوں کا مرحوم کی سیاسی خدمت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین چڑویالہ سے بھمبر تک سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے نے پندرہ منٹ کی مسافت کا سفر ڈیڑھ گھنٹے میں طے کیا مرحوم کا جسد خاکی وصول کرنے والوں میں وزیر ہائوسنگ چوہدری پرویز اشرف، سابق امیدواران اسمبلی سماہنی چوہدری محمد رزاق، وحید اکرم، چوہدری ظفر اقبال کڈیالوی، تحصیل صدر پیپلزز پارٹی چوہدری ظفر اقبال مہر،سابق ممبران ضلع کونسل چوہدری محمد فاضل ڈھیرہ ، چوہدری محمد یوسف درآئیاں، چوہدری فضل علی برنالہ، چوہدری محمد نسیم سماہنی، سابق چیئرمین زکوٰة و عشر راجہ طارق، سابق چیئرمین راجہ پرویز اقبال، حاجی خالد گورہ نکہ، PYO کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری خالد ثاقب ایڈووکیٹ، بائو لطیف پگھوڑی، ٹھیکیدار لیاقت علی سوکاس، واجد کنڈ، چوہدری محمد اسلم پنڈی جہونجہ، ٹھیکیدار انعام الحق، چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ، چوہدری محمد اشرف پنڈی جہونجہ، ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری لطیف ایڈووکیٹ، چوہدری غضنفرعلی ایڈووکیٹ، چوہدری محمد نجیب ایڈووکیٹ، چوہدری جمیل کامران ایڈووکیٹ، چوہدری قیوم یوسف ایدووکیٹ، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل، ڈاکٹر شکیل احمد، راجہ غفار گوگا، ریٹائرڈ پرنسپل چوہدری محمد افضل، راجہ فہیم اختر، چوہدری مبشر اقبال روحیلہ، طارق لنگڑیال، ڈاکٹر شاہد سوکاسن، ڈی ایس پی ریٹائرڈ چوہدری محمد شریف، ماسٹر چنن دین، ٹھیکیدار محمد الیاس، ٹھیکیدار فرقان مڑیال، ٹھیکیدار محمد آصف پنڈی جہونجہ، چوہدری عبدالرحمان، سیٹھ محمد سلیمان، چوہدری شوکت علی، چوہدری عبدالستار ڈھیری وٹاں، چوہدری محمد افضال دھوڑانوالہ، چوہدری محمود کنڈ، زبیر مہر ، چوہدری میاں خان، پرنسپل عتیق الرحمان، سیکرٹری محمد شفیق، کیپٹن اظہر، ٹھیکیدار اکرام سبحانی، چوہدری محمد مقبول پونا، چوہدری محمد اسلم کنڈ، چوہدری محمد حنیف کنڈ، مرزا محمد حنیف ماچھیا، راجہ شاہد انور، راجہ سجاد انور، سہیل صادق بٹ، محمد سعید بٹ، چوہدری محمد علی کس چناتر، فریاد سونا کڈیالہ، پہلوان اشرف، مرزا محمد اشرف جاپانی، سید ضیاء الرحمن گیلانی ، ناصر شریف بٹ، شیراز پرویز مشتاق، چوہدری محمد قربان ، ماسٹر محمد بشیر برسالی، چیئرمین محمد اشرف پتھو رانی، فضل کریم دھندڑ، ماسٹر طارق دھندڑ، ٹھیکیدار راجہ مناف بڑھنگ، راجہ محمد آصف سیرلہ ، چوہدری محمد آفتاب کوہل، صوفی منور، ظہو احمد رضا، چوہدری محمد اکرم عرف پپو جٹ اور دیگرشامل تھے مرحوم کی وفات کی خبر پورے آزاد کشمیر میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی مرحوم کی وفات کی خبر ملتے ہی ضلع بھمبر کی فضاسوگوار ہو گئی اور ہر ایک آنکھ آشکبار تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حکومت آزاد کشمیر نے سابق سینئر وزیر حکومت چوہدری صحبت علی کی وفات پر پورے آزاد کشمیر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت آزاد کشمیر نے سابق سینئر وزیر حکومت چوہدری صحبت علی کی وفات پر پورے آزاد کشمیر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا جس کی وجہ سے آزاد کشمیر کے سرکاری و غیر سرکاری دفاتر بند رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری صحبت علی مرحوم کے نماز جنازہ کے موقع پر بھمبر میں سیکورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات کئے گئے تھے
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) چوہدری صحبت علی مرحوم کے نماز جنازہ کے موقع پر بھمبر میں سیکورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات کئے گئے تھے بھمبر شہر کے تمام سائیڈوں کے اوپر سیکورٹی کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ہیلی پیڈ سے لیکر جنارہ گاہ تک آرمی، ٹریفک اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

Ch Sobat Ali Dead Body

Ch Sobat Ali Dead Body