اسلام آباد (جیوڈیسک)ادائیگی سر پر کھڑی ہے لیکن جیب خالی ہے، پی ایس او آج تیرہ ارب روپے ایل سی کی مد میں کیسے ادا کرے گا۔
پاکستان سٹیٹ آئل کو آئندہ چند روز میں پینتالیس ارب روپے ادا کرنا ہیں جس میں آج تیرہ ارب روپ کی فرنس آئل کی مد میں ایل سی کی ادائیگی بھی شامل ہیں، تاہم وصولیاں نہ ہونے کے سبب پی ایس او کے پاس ادائیگی کیلئے رقم موجود نہیں ہے۔
آئل کمپنی نے پچاس ارب روپے فوری ادا کرنے کی سفارش کی تھی مگر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق دو بیرونی بینکوں نے فنڈز مسائل کے سبب نئی ایل سی کھولنے سے معذرت کا اظہار کر دیا ہے۔