اسلام آباد(جیوڈیسک)ز)بلوچستان بدامنی کیس میں چیف جسٹس نے کہا ہے کہ صوبے کے حالات غیرمعمولی ہیں۔
سپریم کورٹ میں بدامنی کیس کی سماعت چیف کی سربراہی میں بینچ نے کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایف سی کا رویہ ایسا ہے جیسے علاقہ فتح کیا ہو،ایک شخص نے بیان دیا کہ ایک کرنل نے پچیس افراد کو قید کر رکھا ہے۔حکومت سب کو ایک آنکھ سے دیکھے۔ایف سی کی موجودگی میں لوگ خوفزدہ ہیں۔
چیف جسٹس نے آئی جی بلوچستان سے دریافت کیا کہ کیا کوئی ایسا مواد دکھا سکتے ہیں جس سے ثابت ہو کہ حالات کنٹرول میں ہیں۔ سم کا غیر قانونی استعمال ملک بھر میں پھیلا ہے۔
آئی جی بلوچستان کا کہنا تھا کہ سم ایکٹیویٹ کروانے والا کہتا ہے کہ میں قبائلی ہوں، ماں کا نام نہیں دے سکتا۔کمپنیوں کے وکیل رضا کاظم نے کہا کہ پی ٹی اے کو موبائل سروس کی بندش کا اختیار ہونا چاہئے۔