کار ریس پر مبنی اینی میٹڈ فلم ٹربو کا نیا ٹریلر ریلیز

Turbo

Turbo

لاس اینجلس(جیوڈیسک) کار ریس پر بنائی گئی ہالی وڈ کی اینی میٹڈ کامیڈی فلم ٹربو کا نیا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔

ٹربو ایک سست ترین گھونگھے کی کہانی ہے جو فارمولا ون ریس میں شرکت کا خواہش مند ہے۔ایک حادثے کے نتیجے میں اسے غیر معمولی رفتار حاصل ہو جاتی ہے۔یہ گھونگا خود کو دنیا کا تیز ترین ڈرائیور ثابت کرنے کے لیے ریس میں حصہ لیتا ہے جہاں اس کی حرکات فلم دیکھنے والوں کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیتی ہیں۔خوبصورت انداز میں بنائی گئی یہ دلچسپ فلم جولائی میں ریلیز ہو گی۔