شاہ رخ خان اور کاجول بہترین رومانوی جوڑی قرار پا گئے

Shah Rukh Khan Kajul

Shah Rukh Khan Kajul

بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ اور اداکارہ کاجول کو “آن اسکرین”بہترین رومانوی جوڑی قرار دے دیا گیا ہے۔

ایک غیر ملکی میگزین نے ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر ایک سروے کروایا جس کے مطابق شاہ رخ اور کاجول کو بہترین رومانوی جوڑی چنا گیا۔ سروے میں بھارت اور دوسرے ممالک میں رہنے والے بالی ووڈ مداحوں نے فیس بک، ٹویٹر اور ای میل کے ذریعے حصہ لیا۔ “دل والے دلہنیا لے جائینگے”اور “کچھ کچھ ہوتا ہے”جیسی شاہکار فلموں کی جوڑی کے مداح انہیں آئندہ بھی فلموں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

مداحوں نے ماضی کی دس بہترین جوڑیوں کا بھی انتخاب کیا جن میں انیس سو پچاس اور ساٹھ کی دہائی کی کامیاب جوڑی راج کپور اور نرگس، انیس سو ستر اور اسی کی دہائی کی مقبول جوڑیاں دھرمیندر اور ہیما مالنی، امیتابھ بچن ، ریکھا اور انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ شامل ہیں۔