لاہور(جیوڈیسک)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرداری ٹولہ انتخابی عمل ڈی ریل کرنے کی سازشیں کر رہا ہے۔پیپلز پارٹی نے عوامی مسائل پر توجہ کے بجائے صرف لوٹ مار کی ہے۔
پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے اراکین اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ عوام لیٹروں اور ٹھگوں سے عاجز آ چکے ہیں۔جلد ہی ووٹ کی طاقت سے کرپٹ مافیا کو باہر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے عوام کو غربت، مہنگائی ، بیروزگاری اور اندھیروں کے تحفے دئیے ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر دوبارہ موقع ملا تو عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔