گجرات کی خبریں (جی پی آئی 15-02-2013)
Posted on February 16, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز, گجرات
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت لیاقت علی بٹ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی شیخ الاسلام ہونے کی وجہ سے انتہائی عزت ہے لہٰذا ان کو چاہیے کہ وہ جس سیاسی سسٹم کا حصہ رہے ہیں ، اب دوبارہ اس سسٹم کا حصہ نہ بنیں ، کیونکہ جب سیاسی جماعتیں ہی نہیں چاہتی کہ ملک و قوم کی تقدیر بدلے اور قانون سازی کر کے الیکشن کمیشن کو خود مختار اور ذمہ دار بنایا جائے تو مذہبی جماعتوں کو ایسے گندے سسٹم سے دور رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ سسٹم کی تبدیلی کیلئے مثبت اور اصلاحی طریقہ اپنایا جانا چاہیے جس سے بڑے بڑے سیاست دانوں کی بجائے عام آدمی کی زندگی خوشخال ہو اور ملک ترقی کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس گجرات میں سالانہ محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا ، جس کی صدارت فیض محی الدین اعوان ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر نے کی ، نقابت کے فرائض عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، ملک کے نامور نعت خواں محمد زبیر DCOآفس ، ماسٹر اعجاز روشن ، محمد عارف شاہدگوندل ، حافظ محمد صدیق نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ، محفل میں شرکت کرنے والوں میں سید محمد یوسف رضا سیالوی ، حاجی نذیر احمد ، چوہدری اختر حسین وڑائچ ، چوہدری شبیر احمد ، افتخار احمد ، معظم علی باجوہ ، سید فرخ شاہ ، راجہ امجد ، محمد اشرف ، چوہدری محمد یوسف گوندل ، عارف حسین ، فلک شیر ، اعجاز حسین ، عبدالغفور چوہدری H/Sکریالہ ، محمد یوسف گوندل ، تنویر احمد گھمن ، نوازش وحید ، بلال حسن ، حاجی پرویز اختر ، حاجی جاوید اختر ، عمران راشد ، نوید احمد گھمن ، خالد محمود ، بلال حسن وہاب کوثر ، عاقب شکیل ، امجد محمود ، محمد شبیر ، مسعود احمد ڈار ، محمد جاوید کریانہ ، محمد امین ، سید فرحت عباس شاہ ، نصیر احمد خورشید صدر PTVمرکز ککرالی ، محمد اشرف ، نثار احمد سینئر آڈیٹر ، مشتاق احمد DAO،سید مظہر حسین شاہ ، حافظ نصر اللہ ، نعیم احمد ، ملک محمد نواز ، مرزا امجد حسین ، مبشر فاروق ، محمد یونس پھالیہ ، افتخار ، معظم باجوہ ، اختر حسین ، سینئر صحافی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری نے بھی شرکت کی محفل کے اہتمام پر ملک و قوم کی خوشحالی ترقی کیلئے دعائیں کی گئیں ، اور شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف لنگر بھی دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈپٹی وزیراعظم پاکستان نے یونین کونسل 53میں انتہائی مصروف دن گزارا اور یونین کونسل 53سے حلقہ این اے 105سے قومی اسمبلی کے الیکشن کی انتخابی مہم کا آغاز کیا ، یونین کونسل 53میں 4انتخابی جلسوں میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین ، سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود ، چوہدری عبداللہ یوسف ممبر صوبائی اسمبلی ، عظمت حسین سید، چوہدری صفدر وڑائچ بھی ہمراہ تھے ، یونین کونسل 53میں سب سے بڑے جلسہ عام کا اہتمام سابق ناظم یوسی 53راجہ محمد سکندر نے کیا ، جلسہ گاہ پہنچنے پر ڈپٹی وزیراعظم پاکستان چوہدری پرویز الٰہی ، وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین اور سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود کا راجہ محمد سکندر اور راجہ محمد افضل ننھا پہلوان ، ظہور احمد مغل کی قیادت میں پر تپاک استقبال کیا گیا ، جلسہ میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض ظہور احمد مغل نے سرانجام دئیے ، جلسہ کی صدارت سابق ناظم راجہ محمد سکندر نے کی ، میاں پرویز اختر پگانوالہ ، انعام الحق ، محمد حنیف حیدری ، ذوالفقار پپن ، چوہدری مظہر وڑائچ نت ، راجہ محمد افضل ننھا پہلوان ، حاجی محمد رفیق ، راجہ محمد طارق محمو د، راجہ خادم حسین ، راجہ طاہر عزیز ، صوبیدار غلام محمد جرال ، محمد اقبال پلمبر ، مہندی کھوکھر ، نذر حسین شاکر ، چوہدری شجاعت چیچی ، چوہدری اسماعیل چیچی ، چوہدری اکمل چیچی ، محمد اشتیاق مغل ، محمد اشتیاق بھولا ، شیخ وقار وحید ، حاجی کالے خاں ، محمد اکمل شاکر ، مرزا مظہر ، حاجی راجہ محمد صادق ، سید مجاہد حسین شاہ ، محمد امجد و دیگر ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، جلسہ عام میں کھوکھر برادری نے چوہدری پرویز الٰہی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ، سابق ناظم راجہ محمد سکندر نے جلسے میں آنے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) یونین کونسل 53محلہ مسلم آباد باغ باوا میں ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی اور سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود اور وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین کے اعزاز میں محمد عالمگیر بوبی پہلوان کی رہائشگاہ پر بہت بڑے جلسے عام کا اہتمام کیا گیا ، جلسہ کی صدارت محمد عالمگیر بوبی پہلوان نے کی ، ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی ، وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین ، سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود مہمانان خصوصی تھے ، عبداللہ یوسف ممبر صوبائی اسمبلی ، عظمت حسین سید ، چوہدری صفدر وڑائچ ، محمد حنیف حیدری ، میاں پرویز اختر پگانوالہ ، چوہدری مظہر وڑائچ نت ، انعام الحق ، چوہدری ذوالفقار پپن بھی ہمراہ تھے ، مہمانوں کا استقبال محمد عالمگیر بوبی پہلوان ، طار ق محمود گوگا ، خان شبیر خان ، محمد اشتیاق بھولا ، بائو ظہیر حسین بٹ ، ارشد وحید بٹ ، فیصل حفیظ ، محمد اقبال پلمبر کھوکھر و دیگر نے کیا جلسہ عام میں سید انور علی شاہ ، امتیاز احمد راٹھور ، سجاد بٹ المعروف بھٹی ، محمد شہزاد درزی ، محمد خاور ، محمد علی ، چوہدری شجاعت چیچی ، شیخ محمد منشاء آف زمان کلاتھ ہائوس ، محمد افضال کھوکھر ، چوہدری مظہر اقبال ، ظہور احمد مغل ، حاجی کالے خاں ، صوبیدار غلام محمد جرال ، شیخ وقار وحید ، عبدالقیوم خان ، محمد اکمل شاکر ، شیخ عمران وحید ، لالا محمد اعظم ، محمد شہباز ، مظہر اسلام ، سرور بٹ ، لالہ پپ، راجہ حیام رخسار ، محمد زین کھوکھر ، محمد جاوید خان و دیگر افراد کی کثیر تعدادنے شرکت کی ، تقریب کے اختتام پر محمد عالمگیر بوبی پہلوان کی طرف سے تمام شرکاء کے اعزاز میں پر تکلف عصرانہ بھی دیا گیا ، تمام آنے والے مہمانوں کا محمد عالمگیر بوبی پہلوان نے شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق مینارٹی ونگز کے تمام عہدیداران ، تمام ضلعی و تحصیل اور یونین کونسلر کے سابق عہدیداران ڈسٹرکٹ عہدیداران کے وفد کو ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی نے مشاورت کرتے ہوئے ان کے تمام تحفظات کو دور کیا گیا اور تمام ونگز کے استعفوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے عرصہ دراز سے ساتھی ہیں اور آپ اپنے اپنے عہدوں پر برقرار ہیں ، آپ پہلے بھی ہمارے ساتھ تھے اور ہم مل جل کر مینارٹی کے مسائل حل کرتے رہیں گے ، مینارٹی ونگز کے تمام وفود کی قیادت ضلعی صدر احسان مسیح سندھو ، سٹی صدر مون شہباز ، ضلعی صدر یوتھ ونگ نعیم بشیر سہوترہ ، سٹی صدر یوتھ ونگ الیاسب وکٹر گل ، ضلعی نائب صدر شادیوال لازر مسیح سہوترہ ، سینئر نائب صدر مختار ایم خاں ، سٹی جنر ل سیکرٹری سلامت شفیع رانا ، سابقہ کونسلر صفدر بھٹی نے کی اس موقع پر سٹی صدر گجرات محمد حنیف حیدری ، سابق وزیرتعلیم میاں عمران مسعود ، یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری ذوالفقار پپن ، چوہدری ارشاد ، چوہدری انعام الحق ، چوہدری نصیر سندھو ، ان تمام پارٹی کے عہدیداران نے اپنے قائدین کو اصل حقائق بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور اپنے مینارٹی ونگ کے تمام ساتھیوں کو واپس عہدوں پر لانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا اس موقع پر احسان مسیح سندھو ، مون شہباز ، لازر مسیح ، مختار ایم خاں ، الماس شفیق سہوترہ ، نعیم بشیر سہوترہ نے حلقہ NA104,PP110,PP111,NA105میں الیکشن کمپین کے آغاز کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم پہلے بھی جماعت کے وفادار تھے اور آج بھی وفادار ہیں ، نہ کبھی جھکے ہیں اور نہ کبھی جھکے گے اور ہم ڈٹ کر ہر حالات کا مقابلہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سکول جانے کی عمر کے بچوں کی سو فیصد انرولمنٹ کے لئے محکمہ تعلیم کے افسران بھر پور محنت کریں:نوازش علی ڈی سی او
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او نوازش علی نے کہا ہے کہ فروغ تعلیم پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ سکول جانے کی عمر کے بچوں کی سو فیصد انرولمنٹ کے لئے محکمہ تعلیم کے افسران بھر پور محنت کریں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اے ڈی سی سمیراحمد سید ،ای ڈی او ایجوکیشن کاشف محمود طاہر ،ڈی او سکینڈری اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ڈی سی او نوازش علی نے کہا کہ انرولمنٹ کے اہداف کے حصول کے لئے محکمہ تعلیم این سی ایچ ڈی اور این جی اوز کی خدمات بھی حاصل کرے تاکہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ جائے ۔ انہوں نے ہدائت کی کہ محکمہ تعلیم کے افسران باقاعدگی سے سکولوں کی چیکنگ کریں اور غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ڈی سی او نے ضلع میں گرلز سکولوں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا اور ہدائت کی کہ بوائز سکولوں میں اس حوالے سے خامیاں دور کی جائیں اور واش روم ، چار دیواری، صاف پانی سمیت تمام عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ ڈی سی او نے واضع کیا کہ سرکاری سکولوں کی زمینوں پر قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ای ڈی او کاشف طاہر نے اس موقع پر بریفنگ میں بتایا کہ سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کے لئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔جبکہ پرائمری اور مڈل کے امتحان کے بعد طلباء کو مفت کتابوں کی فراہمی بھی شروع کردی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)وفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری احمدمختار نے کہا ہے کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے گنے کے پھوک سے بجلی پیداکرنے پرہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے گنے کے پھوک سے چار ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہونے سے بجلی کے بحران پرقابو پا لیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز رابطہ آفس گجرات میںیونین کونسل 51,52کے عہدیداروں سے میٹنگ کے دوران کیا اس موقع پر انعام الٰہی بٹ ‘زاہد حسین سلیمی ‘رضوان دلدار ‘عامر طور ‘اظہر بٹ اور رزاق سلیمی سمیت دیگر بھی موجود تھے چوہدری احمدمختار نے کہاکہ حلقہ این اے 105میں الیکشن لڑنے کے حوالے سے بہت جلد صدرپاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے تمام بہام کودورکرونگا ‘انہوں نے کہاکہ پہلے بھی حلقہ میں بدمعاشی اور غنڈہ گردی کے خاتمہ کیلئے میدان میںآیاتھا انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لونگا ‘انہوں نے کہاکہ آج یہاں یونین کونسل 51,52کی میٹنگ سے باقاعدہ اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے میری کامیابی کیلئے پیپلزپارٹی کے کارکن اور میرے خاندان کے لوگ گھر گھر جاکر ووٹ مانگیںگے اور انشاء اللہ کامیابی ملے گی چوہدری احمد مختار نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی ہے تو چوہدری احمد مختار ہے اپنے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے علاوہ پڑھے لکھے ہوئے بیروزگار افراد کو وفاقی محکموں میں نوکریاں دی گئیں ہیں اس موقع پرچوہدری احمد مختار نے عوامی رابطہ آفس گجرات میںشہریوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پراحکامات جاری کئے۔
۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)وفاقی وزیر پانی وبجلی چوہدری احمد مختار نے حلقہ پی پی 111کے نامزد امیدوار زاہد حسین سلیمی کو آئندہ الیکشن کے حوالہ سے انتخابی مہم کا انچارج مقرر کردیا ہے یاد رہے کہ زاہد حسین سلیمی جو کہ خود پیپلزپارٹی کی طرف سے ایم این اے کے امیدوار ہیں وہ پیپلز پارٹی سٹی گجرات کی تنظیم کے ہمراہ چوہدری احمدمختار کے الیکشن مہم کی نگرانی کرینگے ‘جبکہ دوسری طرف وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار ڈاکٹر زاہد ظہیر ‘انعام الٰہی بٹ انتخابی مہم کی نگرانی کرینگے
۔۔
گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ سینٹر چوہدری شجاعت حسین آج 16فروری کو گجرات کا دورہ کرینگے وہ ظہور پیلس گجرات میں مسلم لیگی کارکنان اور شہریوںکے وفود سے ملاقاتیں بھی کرینگے حلقہ این اے 105میں الیکشن کے بارے اعلان بھی کرینگے۔
۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنماء نائب وزیراعظم پاکستان چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ آئندہ الیکشن مل کر لڑینگے اوربہت حد تک دونوں پارٹیوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پراتفاق رائے ہوچکا ہے چند نشستوں پر مذاکرات کئے جارہے ہیں جن پرجلد اتفاق ہوجائیگا ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز گجرات میں مختلف وفود اور پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ‘چوہدری پرویز الٰہی نے کہاکہ شہباز شریف کی غلط پالیسیوں کیو جہ سے صوبہ کنگال ہوچکا ہے خادم اعلیٰ نے پہلے غریب عوام سے صحت کی سہولتیں چھینی اور اب جنگلا بس پرپورے صوبے کے فنڈز لگا کر پنجاب کو تاریکیوں میںدھکیل دیا ہے ‘انہوں نے کہاکہ الیکشن میںکامیابی حاصل کرکے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔
۔۔
گجرات (جی پی آئی)تھانہ لاری اڈا کے علاقہ محلہ چاہ ترہنگ میں محفل میلادکے دوران پانچ مسلح ڈاکوئوںنے 60خواتین سے گن پوائنٹ پر چالیس کے قریب موبائل سیٹ ‘زیورات ‘نقدی اور دو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے وقوعہ کے فوری بعد ڈی پی او گجرات راجہ بشارت اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی بتایا گیا ہے کہ محلہ چاہ ترہنگ کے رہائشی اکبر بٹ کی رہائشگاہ پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا تھا محفل میلاد کے دوران پانچ نا معلوم مسلح ڈاکو ان کے گھر داخل ہوکر گن پوائنٹ پر محفل میلاد میں موجود 60کے قریب خواتین سے نقدی ‘زیورات اور قیمتی موبائل فونز چھیننے کے علاوہ غلام نبی بٹ کے دو موٹرسائیکل 125بھی چھین کر فرار ہوگئے ‘ڈکیتی کی اس دلیرانہ واردات کے بعد ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا وقوعہ کے فوری بعد ڈسٹڑکٹ پولیس آفیسر راجہ بشارت اور تھانہ لاری اڈا کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)شبابِ ملی سٹی گجرات کی ماہانہ میٹنگ سٹی صدر چوہدری انوار الحق کی زیرِ صدارت اسلامک سنٹر میں ہوئی۔جس میں ماہانہ رپورٹ تنظیم سازی اور آیندہ کا لائحہ عمل طے کیا ،ماہانہ رپورٹس پیش ہوئیں۔ذمہ داران کو نئے ٹارگٹ اور اس اتوار کو ہونے والے ورکرز کنونشن کی تیاریوں اور انتظامیاں کا جائزہ لیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی) شہرت و قیادت کے بھوکے ڈاکٹر طاہر القادری کی قرآن کریم کی بے حرمتی نا قابل معافی جرم ہے سپریم کورٹ میں قرآن مجید کو پائوں میں رکھنے والی دیدہ دلیری پر گستاخی اور کفر کی فتویٰ ساز فیکٹریوں کی مجرمانہ خاموشی معنی خیز ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیة اہل حدیث گجرات شہر کے امیر چودہری بشیر احمد سینئر نائب صدر امیر علامہ پروفیسر وقار حسین طاہر اور سٹی ناظم گجرات مولانا محمد یحیٰ واہلہ نے گذشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیشی کے دوران مقدس کتاب قرآن کریم کو دیگر کاغذات کے ساتھ بیگ میں ڈال کر پائوں میں رکھنے پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے امیر شہر چودھری بشیر احمد نے کہا امت مسلمہ کی راہنمائی کا فریضہ سر انجام دینے والے بڑے بڑے سلاطین علم اور گفتارو کردار کے غازی مردان درویش موجود ہیں جو کسی غیر ملکی (کینیڈا وغیرہ) حکومتی سہارے کے بغیر محض توکل علی اللہ اسی سر زمین پاک میں دین کی سر بلندی کیلئے مصروف عمل ہیں مولانا محمد یحییٰ واہلہ نے کہا ہائی کورٹ کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی جس شخص کے عقلی فتور اور بد نیتی پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہو اسے ”شیخ الاسلام” اور امت مسلمہ کا راہنما تو درکنار اسے اسلام اور اہل اسلام کی ترجمانی کا بھی کوئی حق نہیں پہنچتا علامہ پروفیسر وقار حسین طاہر نے کہا ڈاکٹر طاہر القادری کینیڈین شہریت سے قبل مصطفوی انقلاب کے نام پر شہرت کی بلندیوں تک پہنچے لیکن نادیدہ قوتوں کے ہاتھوں شعبدہ بازیوں اور اقتدار و شہرت کے حصول کی خواہش میں اپنے ہاتھوں اپنے ہی پائوں پہ کلہاڑا چلاتے ہوئے سپریم کورٹ کے ہاتھوں بے آبرو ہو کر نکلے وقت پر ہی توبہ و استغفار کر کے آخرت کی فکر کریں
۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الہی سے ظہور پیلس میں چوہدری عمران رفیق کمبوہ ،چوہدری خالد پرویز ،سید محسن شاہ،شیخ آفتاب،چیئرمین چوہدری فاروق کویتی،حاجی محمد اشفاق مرزا،ملک تنویر بابر،چوہدری مظہر عباس،مرزا محمد اسلام،محمد جبار،رانا بشارت،رانا محمد انور،چوہدری نثار،مفتی عارف،حاجی محمد آفتاب ،عمران یوسف سندھو،مبین سندھو ،حافظ محمد الیاس،زاہد بٹ ،ملک محمد حمید،چوہدری ہمایوں،چوہدری حیدر،ودیگر نے ملاقات کی سیاسی وسماجی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری مونس الہی کی حمایت میں چوہدری بشیر احمد وڑائچ اور منیر احمد آف بارسلونا نے کنجاہ میں اپنے ڈیرہ پر علاقہ کی ممتاز سیاسی کاروباری شخصیات کا بہت بڑا اکٹھ کیا سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔خطاب کرتے ہوئے چوہدری مونس الہی نے کہا کہ میں آپ لوگوں کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے اتنے بڑے اکٹھ کا انتظام کیا اور میری حمایت کا اعلان کیا میرا آپ سے رشتہ قائم و دائم رہے گا علاقہ کی فلاح و بہبود کے لئے ہم پہلے بھی کوشان تھے اور آئندہ بھی رہینگے الیکشن کی تیاری کرے اور مسلم لیگ ق کو مزید مضبوط بنائیں تاکہ پھر پنجاب میں خوشحالی آئے بے روزگاری ختم ہو ہم نے پہلے بھی آپ کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہینگے اس موقع پر بشیر احمد وڑائچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ کنجاہ سے مسلم لیگ ق کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے اس موقع پر شیخ شہکاز اسلم،میاں اشفاق، چوہدری عمیر،چوہدری اصغر عباس وڑائچ،چوہدری ذوالفقار پپن،چوہدری نعمان اکبر وڑائچ کے علاوہ کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری مونس الہی موضع گھیگیاں گئے اور چوہدری سرور سابق کونسلر کی وفات پر ان کے بھائی سے اظہار تعزیت کیا فاتحہ خوانی بھی کی اس موقع پر سید خادم حسین شاہ،ملک عامر نواز،چوہدری شمشاد امریکہ،ملک عنصر،عاطف عظمت سید،ملک عامر سرور،چوہدری نعمان اکبر وڑائچ، چوہدری اصغر عباس وڑائچ، چوہدری عمران اسلم ،چوہدری راشد ترنم فین،چوہدری ذوالفقار پپن کے علاوہ علاقہ کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)نائب وزیرا عظم چوہدری پرویز الہی سے مسلم لیگ ق جرمنی کے صدر چوہدری محمد افضل کی خصوصی ملاقات ان کے ہمراہ علاقہ کے سیاسی شخصیات بھی موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) قومی وطن پارٹی شیرپائو کے فیڈرل کونسل ممبر محمد فصیل میر نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوںکے پاس عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی ٹھوس پروگرام موجود نہیں اور نہ ہی انھیں ریلیف دینے کیلئے کوئی جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے جبکہ مختلف سبسڈیز کے خاتمے سے ان کے مسائل و مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے جس وہ شدید متاثر ہوگے ہیں ۔انہوں نے یہ صحافیو ں سے بات کرتے ہوئے کہا محمد فصیل میر نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں عوامی مسائل کی طرف توجہ نہیں دے رہی ہیں اور ان کو درپیش مشکلات پر غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جس کی بدولت وہ شدید محرومی اورمایوس کا شکار ہیں۔انھوں نے کہا کہ بجٹ کا دستاویز بھی عوام کے لئے کوئی ریلیف نہ لاسکا جبکہ الٹا مختلف ٹیکسوں کے نفاذاور سبسڈیز کے خاتمہ کی مد میں ان پر مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ انھوں نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت صوبے پنجاب اور عوام کے حقوق کیلئے موثر کردار ادا نہ کر سکی اور ان کی عدم توجہ اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے صوبہ سماجی اور معاشی مسائل کے گرداب میں پھنس چکا ہے اور اس کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے جبکہ اس ضمن میں صوبائی حکومت نہ تو وفاق سے کوئی خصوصی گرانٹ لے سکی اورنہ ہی عالمی سطح پر اس طرف توجہ مبذول کرانے میں کامیابی حاصل کر سکی۔
۔۔۔۔۔۔۔
دھاروکوٹ کی ممتازسیاسی سماجی شخصیت چوہدری فیض احمدفیضی اورحمزہ فیض نے کنجاہ پریس کلب کادورہ کیا
کنجاہ(جی پی آئی)دھاروکوٹ کی ممتازسیاسی سماجی شخصیت چوہدری فیض احمدفیضی اورحمزہ فیض نے کنجاہ پریس کلب کادورہ کیا۔ پریس کلب پہنچنے صدرپریس کلب محمدبلال بٹ ،جنرل سیکرٹری اشتیاق احمدآفتاب نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان کاپرتپاک استقبال کیا۔اورپریس کلب کے تمام عہدیداران اورممبران سے ملاقات کی۔اورکہاکہ کنجاہ پریس کلب جس قدرعلاقہ بھرکے مسائل اجاگرکرواکران کوحل کرواکراورمظلوم کی آوازحکومتی ایوانوں تک پہنچارہاہے۔یہ کسی عبادت سے کم نہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ کنجاہ پریس کلب کے صدرمحمدبلال بٹ اوران کی پوری ٹیم کو مثبت صحافت کے فروغ کے لئے کام کرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اورامیدکرتے ہیں کہ یہ کنجاہ پریس کلب کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کاسلسلہ جاری رکھیں گے اورذاتی مفادات سے بالاترہوکرکام کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی ) عوام کو معاشی ترقی اور امن استحکام کی ضرورت ہے۔ نام نہاد دہشت گردی کی اس جنگ میں ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے۔ قومی مفادات کا تحفظ جمہوریت اور اس کے استحکام میں ہے۔ ملک میں امن مذاکرات اور ایک دوسرے کے ساتھ باہمی گفت و شنید سے ہی قائم ہوگا۔ہم سب کو مل کر امن وانصاف کا تحفظ یقینی بنانا ہے ۔ان خیالات کا اظہارسابق ناظم چوہدری اسفند اصغر علی نے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی روک تھام کیلئے ہر ایک کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، پاکستان دنیامیں امن اور بھائی چارے کی فضاء دیکھنا چاہتا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو شفاف انتخابات کے لیے سازگار ماحول تشکیل دینا ہوگا۔چوہدری اسفند اصغر نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہر شخص کو اپنے ضمیر کے مطابق حق رائے دہی کا حق حاصل ہو۔ شفاف انتخابات اور دبائو سے بھر پور ووٹوں کا آزادانہ استعمال ہی اصل کامیابی ہے اور اس عمل کے بغیر نظام کا آگے کی جانب چلنا بھی ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنی طاقت سے ایسے امیدواروں کوکامیاب نہ ہونے دے جو آئین اور قانون کے تقاضوں پر پورا نہ اترتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کا آغاز جاری ہے اس موقع پر کسی بھی قسم کا سیاسی انتشار انتخابات کو طول دینے والی بات ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی )افضل گورو کی پھا نسی عدا لتی قتل ہے بھا رت دہشت گر د ملک ہے جو مقبو ضہ کشمیر میں مسلسل انسا نی حقوق کی خلا ف ورزیا ں کر رہا ہے امن پسند مما لک بھا رت سے تعلقات کا از سفر نو جا ئز ہ لیں اور بھا رت کو دہشت گر د ملک قرا ر دے کر اس کے خلا ف پا بند یا ں لگا ئی جا ئیں ان خیا لا ت کا اظہا ر چیئرمین انجمن تاجران کھاریاں ملک محمد شکیل ملک ناصر بشیرنے مشترکہ بیان میں کیا انہو ں نے کہا کہ فرو ری کا مہینہ کشمیر یو ں کی تا ریخ میں قر با نیو ں اور شہا دتو ں کا مہینہ ہے بھا رت مقبو ضہ کشمیر کے اندر گز شتہ 65سا لو ں سے کشمیر یو ں کی تحر یک آزاد ی کی طا قت کو زور پر دبا نے کی کو شش کر رہا ہے روزا نہ سینکڑوں نو جو انو ں بچو ں اورآزاد ی کے متوالو ں کو کا لے قوا نین کے تحت گر فتا ر کر کے ازیت نا ک جسما نی وذہنی تشدد کا نشا نا بنا یا جا تا ہے مقبو ل بٹ شہید سے لیکر محمد افضل گو رو شہید تک شہید ہو نے والے لاکھوں کشمیر یو ں کا لہو ایک دن ضرور رنگ لا ئے گا اور ان قر با نیو ںاور شہا دتو ں کی بدولت کشمیر یو ں کو آزادی نصیب ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی ) وزیراعلیٰ میاںمحمد شہبازشریف نے اپنی کارکردگی سے ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ( ن) ہی عوامی نمائندگی کی اہلیت رکھتی ہے دیگر صوبوں میں ہونے والے ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ نامساعد حالات کے باوجود پنجاب میں لاتعداد ترقیاتی کام کروائے گئے عوامی فلاح و بہبود کے بے شمار منصوبے پایہء تکمیل تک پہنچا کر عوام کو ریلیف دیا گیا ہے سستی روٹی، 20روپے میں کھانا، لاکھوں طلبہ میں مفت لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کی تقسیم، 11ماہ کی ریکارڈمدت میں میٹرو بس سروس سسٹم کی تکمیل، صوبہ بھر میں دانش سکولوں کا قیام اور تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی شعبوں میں سہولیات ادا کر کے شہبازشریف نے حقیقی معنوں میں خادمِ اعلیٰ ہونے کا حق ادا کر دیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ ن ضلع گجرات سالارقافلہ چوہدری عابد رضانے کیا۔انہوں نے کہا کہ میٹرو بس سروس کو جنگلہ بس سروس کہنے والوں نے اپنے دور میںذاتی بنگلہ بنانے کے سوا کچھ نہیں کیامسلم لیگ (ن )کی عوامی خدمات کو چھپانا ایسے ہی ہے جیسے آنکھوں پر پٹی باندھ کر سورج کے وجود سے انکار کر دیا جائے عوام جانتے ہیں کہ محمد شہباز شریف نے بیماری کے عالم میں بھی ان کے دکھ سکھ میں شرکت سے غفلت نہیں برتی ہے جب سیلاب کے دنوں میں لوگ ہیلی کاپٹروں سے فضائی معائنہ کر کے عوام سے محبت کے ڈرامے رچا رہے تھے تو خادمِ اعلیٰ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر لوگوں سے رابطہ کر کے ان کے دکھوں کا مداوا کر رہے تھے ان کی بے مثال کارکردگی کی بدولت مسلم لیگ( ن) کی انتخابات میں کامیابی نوشتہء دیوار ہے اور یہی بات مخالفین سے ہضم نہیں ہو رہی پرویزالٰہی، عمران خان اور طاہر القادری کا ٹرائیکا الیکشن کمیشن کو نشانہ بنا کر انتخابات کو ملتوی کروانا چاہتا ہے لیکن سپریم کورٹ ایسی کسی بھی غیر آئینی کوشش کو ناکام بنانے کی اہلیت رکھتی ہے طاہر القادری کی پٹیشن کا خارج کیا جانا یہ ثابت کرتا ہے کہ الیکشن بروقت منعقد کیے جائیں گے مسلم لیگ( ن)نے جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی کے لیے جو لانگ مارچ کیا تھا اس کا نتیجہ آئین کی بالادستی کی صورت میں عوام کے سامنے ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی )طاہر القادری کی پٹیشن میں سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل تحسین ہے جس نے ناصرف طاہر القادری اور ان کے حامیوں کو آئینہ دکھایا بلکہ انتخابات کے التواء کی اندرونی اور بیرونی سازشوں کا بھی قلع قمع کردیا۔ان خیالات کااظہارامیدوار صوبائی اسمبلی حلقہPP-112سیداحسان ضیاء اللہ شاہ ،امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہNA-106چوہدری عرفان احمد صفی نے مشترکہ بیان میں کیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن سے گلہ ہے کہ اس نے سپریم کورٹ کے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کی تشکیل اور فوج کے ذریعے ووٹرلسٹوں کی تصدیق کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کروایا۔ایم کیو ایم سیاسی جماعت نہیں دہشت گردوں کا ٹولہ ہے جس نے منی پاکستان اور ملک کے معاشی حب کو یرغمال بنارکھا ہے۔ ایجنسیاں ایم کیو ایم کی سرپرستی چھوڑ دیں تو وہ کراچی سے ایک نشست بھی نہیں لے سکے گی ۔امریکہ افغانستان سے شکست کھا کر بھاگ رہا ہے ،امریکہ جس نے دعوی ٰ کیا تھا کہ وہ چند گھنٹوں کے اندر افغانستان کو نیست و نابود کردے گا 12سال سے اپنے فوجیوں کے تابوت اٹھا رہا ہے ، نہتے اور بے سروسامان افغانوں نے امریکی غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔ افغانستان روس کی طرح امریکہ کی جدید جنگی ٹیکنالوجی اور بصیرت و بصارت کا قبرستان بن گیا ہے ۔جس طرح افغانستان میں شکست کے بعد سوویت یونین کا نام و نشان ختم ہوگیا تھا امریکہ بھی بکھر جائے گا اور دنیا پر حکمرانی کے خواب دیکھنے والے ذلت و رسوائی کا نشان بن چکے ہیں ۔حکومت نے نگران سیٹ اپ میں بدنیتی دکھائی اور متفقہ عبوری حکومت کو یقینی نہ بنایا تو صرف مذمت نہیں مزاحمت کریں گے اور ایسی حکومت کو قطعا تسلیم نہیں کریں گے۔الیکشن کمیشن پری پول دھاندلی روکنے کیلئے ترقیاتی کاموں اور بھرتیوں پر پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد کروائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی ) تحصیل کھاریاں یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کا قلعہ ہے ، ممبر شپ مہم تیزی سے شروع کر دی گئی ہے اور بلیک میلر افراد کا صفایا کردیا گیا ہے ۔اور انشاء اللہ کھاریاں سٹی میں یونیورسل ہیومن رائٹس کا جدید نیٹ ورک قائم کیا جا رہا ہے ، ممبر شپ کے لیے سینکڑوں کی تعداد میں لو گ رابطے کر رہے ہیں ، تاہم ممبر شپ صرف مخلص اور ایماندار افراد کو دی جائیگی ، جبکہ مفاد پرست عناصر کے لیے تنظیم میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ UHROکا قیام 2007میں عمل میں آیا اوراسے پاکستان کے پانچوں صوبوں سمیت دنیا کے 19ممالک میں منظم ، متحرک اورفعال کر دیا گیا ہے۔ بے لوث خدمت انسانیت اورلوگوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ان خیالات کا اظہار صدر UHROکھاریاں سٹی ملک مختار اعوان(کینٹ)نے اپنے ایک بیان میں کیا اُنہوں نے کہا کہ UHROنے یتیم اور لاوارث بچیوں کی شادیوں کا پروگرام2007ء سے شروع کیا جو کہ ہر سال منعقد کر وایا جاتا ہے یونیورسل ہیومن رائٹس کے پلیٹ فارم سے بھی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سر انجام دے کر انسانی حقوق کی علمبر داری کیلئے عملی طور پر میدان میں ہیں۔ آج کہ نفسا نفسی کے دور میں وہ لوگ عظیم ہیں جو کہ انسانیت کی بے لوث خدمت کر کے اپنی آخرت سنوار رہے ہیں۔ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نکتہ عروج پر ہیں۔ UHROلوگوںکو اْن کے بنیادی حقوق اورفرائض سے روشناس کرانے کیلئے عملی طورپرمیدان میںآئی ہے۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)عوام گواہ ہیں کہ مسلم لیگ ن کی جب بھی حکومت آئی ہے ،اس نے ہمیشہ عوامی مفاد ات کو مدنظر رکھ کر عوام کی بہتری کیلئے پالیسیاں ترتیب دی ہیں ۔روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والی پارٹی نے عوام کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کر دیا ہے ، ان خیالات کا اظہار ممتاز مسلم لیگ ن کے رہنما و ایم ڈی ٹو ڈے ٹریول چوہدری شکیل احمد برسہ نے ایک خصوصی ملاقات میں اخباری نمائندوں سے کیا ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ، ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے کرپٹ حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانا ہماری اولین ترجیح ہے ، تاریخی فلاحی منصوبے مکمل ہونے پر مخالفین بوکھلا گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر خوشحالی اور ترقی کی طرف گامزن کرنا مسلم لیگ ن کا منشور ہے ،آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (جی پی آئی)کیپٹن (ر) ڈاکٹر محمد اصغر چوہدری سدوال ممبر ضلع کونسل گجرات (مرحوم )چوہدی صابر حسین (مرحوم ) کی 17برسی موضع سدوال کلاں میں انکی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی ۔مہمانوں کا استقبال چوہدری محمد اشرف ایڈووکیٹسابق ممبر ضلع کونسل گجرات سدوال (لاہور )چوہدری محمد اکرم سدوال، چوہدری محمد سرورسدوال، چوہدری محمد انور سدوال ،چوہدری سلیمان اصغر ،و دیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔برسی میں ممتاز شخصیات نے بھر پور شرکت کی ۔پیر سید زاہد صدیق شاہ بخاری آستانہ عالیہ بوکن شریف نے خصوصی خطاب کیا اور اجتماعی دعا بھی کروائی ۔برسی میں شرکت کرنیوالوں میں راجہ محمد اقبال ایم ڈی نیو کشمیر ٹیبکو کمپنی بڑھنگ آزاد کشمیر و صدرآل انڈسٹری بھمبر آزادکشمیر ،محمد یونس کراچی ایم ڈی میران ٹریڈرز کراچی ،چوہدری جاوید فرانس آف سدوال، چوہدری ولایت اللہ اویس سابق چیئرمین پبلک سیفٹی کمیشن گجرات و سابق ناظم یونین کونسل دلاور پور ،چوہدری محمد شہباز سنیئر نائب صدر مسلم لیگ (ق) ضلع گجرات و سابق ناظم یونین کونسل آچھ،چوہدری محمد افضل ایڈووکیٹ سابق ناظم یونین کونسل لنگڑیال، حاجی مشتاق احمد بنیاں سابق ناظم یونین کونسل صبور ،ملک محمد فاروق اعوان ایڈووکیٹ سابق ناظم یونین کونسل آچھ ،ملک محمد انور لہڑی سابق ممبر ضلع کونسل گجرات ،حاجی میاں خاں سابق ممبر ضلع کونسل گجرات، چوہدری محمد انور پلاگراں آف امریکہ،چوہدری وحید انور امریکہ ،چوہدری محمد ارشد اسٹر ،چوہدری محمد اشرف ککرالی، چوہدری مظفر حسین پلاگراں، چوہدری محمد اکرم سابق چئیرمین روپیری، حاجی محمد رفیق زرگر صدر صرافہ ایسوسی ایشن کوٹلہ،چوہدری منور حصین ڈوئیاں، ملک محمد حسین چڑیاولہ، چوہدری افتحار مرہانہ ککرالی، چوہدری محمد فیاض ایم ڈی شیل پمپ ککرالی، حاجی خادم حسین بنیاں ،راجہ عابد حسین بزرگوال، ماسٹر محمد نارس چک سکندر ،چوہدری ندیم اسلم فرانس ، چوہدری محمد زمان بنگیال، مولوی جاوید اعوان بٹر رہنما تحریک انصاف ،چوہدری عرفان شریف صدر پریس کلب کوٹلہ ،چوہدری اظہر حسین کوٹلہ ،چوہدری لیاقت علی سلہ ، راجہ محمد عارف نندوال، ڈاکٹر اشتیاق رسول ایم ڈی لاہور ہسپتال، مرزا عبدلطیف عرف گونا ،محمد عارف جٹ گوچھ، چوہدری محمد شفیق پلاگراں، چوہدری پرویز اقبال، چوہدری غضنفر بہورچھ ،چوہدری عامر آچھ،ماسٹر محمد عارف ،خان آصف خان کوٹلہ، محمد یوسف کراچی، ماسٹر ممتاز حسین ، ماسٹر محمد اصغر نمبردار، ملک محمد اعظم بٹر سمیت علاقہ بھر سے ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد نے برسی میں شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (جی پی آئی) ڈاکٹرطاہر القادری سپریم کورٹ میں نیک نیتی ثابت نہ کر سکے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئندہے ۔چوہدری احسان الحق رولیا اٹلی گزشتہ روز علاقہ تھانہ ککرالی کی ہر دلعزیز شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی کے سیکرٹری اطلات چوہدری احسان الحق رولیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سپریم کورٹ میں اپنی نیک نیتی ثابت کرنا چاہی لیکن وہ ناکام ہو گے ۔سپریم کورٹ اعلیٰ عدالت ہے جس کا ہم اخترام کرتے ہیں ڈاکٹر طاہر القادری نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری پر الزامات لگائے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ڈاکٹر طاہر القادری الیکشن کمیشن کوچیلج کرنے سپریم کورٹ میں گئے جہاں انہیں رسوائی ملی ہے اور اپنی عزت کا جنازہ بھی نکال لیا ہے اگر ڈاکٹر طاہر لقادری ملک پاکستان کی عوام کے ہمدرد ہیں تو انہیں ”کینڈین ”شہرت سے فوری استغفیٰ دینا چاہے تھا ۔یہ صرف انتخابات کو لیٹ کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے چاہتے تھے اسکے علاقہ اور کوئی ایسی بات نہیں ہے الیکشن کمیشن غیر جانبدار بن چکا ہے اور انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے ہوم ورک مکمل کر لیا ہوا ہے۔سپریم کورٹ نے ڈاکٹر طاہر القادری کی رٹ خارج کر کے ثابت کردیا ہے کہ آئین سے بالا تر کوئی نہیں ہے ہم سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کو سراہتے ہیں ملک میں حقیقی جمہوریت کو پروان چڑھنا چاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (جی پی آئی) معروف کاروباری شخصیت یونس بٹ (غالب ایڈوٹائزنگ )آف فتح پور کے والد اور معروف صحافی دلشاد بٹ کے سسر”اللہ دتہ بٹ ” سینکڑوں سوگوران کی موجودگی میں سپردخاک نمازجنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔شرکت کرنے والوں میں چوہدری جاوید اقبال بانیاں فتخ پور ،چوہدری سجاد حسین فتخ پور ،سرفراز حسین بٹ ،افتحار حسین بٹ ایم ڈی بٹ برادرز گیٹ ہاوس گجرات ،اعجاز بٹ گجرات ،محمد اعظم بٹ ،شفیق بٹ ، عاشق بٹ ، شہزاد بٹ ،چوہدری اللہ دتہ فتح پور ، مظہر بٹ ، عابد حسین بٹ ،عامر ندیم بٹ ،ارشد بٹ ، غٹنضفر بٹ ، ظفر اقبال فتح پور ، شیراز بٹ ، شہزاد بٹ ،محمد نوید خانوال ، سمیت دیگر شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔مرحوم کا ختم قل 16فروری بروز ہفتہ صبح گیارہ بجے جامع مسجد فتح پور میں پڑھا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com