سائنس فکشن فلم “دی ہوسٹ “کا نیا ٹریلر جاری

The Host

The Host

لاس اینجلس (جیوڈیسک)ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم “دی ہوسٹ “کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔آئندہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم میں خلائی مخلوق دنیا پر حملہ کرتی نظر آئے گی۔

دی ہوسٹ مستقبل کی کہانی ہے جس میں زمین پر خلائی مخلوق کا قبضہ دکھایا گیا ہے۔فلم کے ہیرو دنیا کو بچانے کے لیے خلائی مخلوق سے جنگ کرنے نکلے ہیں۔دی ہوسٹ کی کہانی ٹوائیلائٹ سیریز کی مصنفہ سٹیفنی میئر کی کتاب سے لی گئی ہے۔اینڈریو نکول کی ہدایات میں بننے والی یہ سنسنی خیز فلم اٹھائیس مارچ کو ریلیز ہو گی۔