ٹام کروز کی فلم او بلیون کا ٹریلر جاری

Oblivion

Oblivion

فلم مشن امپوسبل کے بعد ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز ایک کمانڈر کے روپ میں اپنے مداحوں کو حیران کرنے کیلئے تیار ہیں اور ان کی نئی سائنس فکشن فلم کا دوسرا آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

اس فلم میں ٹام کروز کمانڈر جیک ہارپر کا کر دار ادا کر رہے ہیں جو جدید ٹیکنالوجی کے حامل اسلحے اور مشینری سے لیس ہو کر زمین کو تباہ کر نے والی خلائی مخلوق سے لڑتے نظر آ رہے ہیں۔

ہالی ووڈ کی ہٹ فلم کے پروڈیوسرز پیٹر چرنن اور ڈائلین کلارک کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں ٹام کروز کے علاوہ نمایاں اداکاروں میں مورگن فری مین بھی شامل ہیں۔ سائنس فکشن اور ایکشن سے بھر پور اس فلم کو دنیا بھر میں 12 اپریل 2013 کو عام نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔