انسداد دہشت گردی عدالتوں میں گواہوں کو تحفظ نہیں دیا جا رہا ہے:چیف جسٹس

Iftikhar Chaudhry

Iftikhar Chaudhry

اسلام آباد(جیوڈیسک)چیف جسٹس افتخار چودھری نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں تفتیش کاروں اور گواہوں کو تحفظ نہیں دیا جا رہا،ٹھوس شہادتوں کے بغیر مقدمات کا فیصلہ ممکن نہیں۔

انسداد دہشت گردی کے مقدمات کا جائزہ لینے کے لیے ججز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں عدم تحفظ کے باعث فرقہ وارانہ قتل کے مقدمات میں گواہ پیش نہیں ہوتے۔

انصاف کی فراہمی کے لیے گواہوں کو ترجیحی بنیادوں پر تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ شواہد مکمل نہیں ہوں گے تو عدالتیں انصاف نہیں دے سکیں گی۔ جن ملزمان کا ٹرائل مکمل ہوچکا ہے ،انہیں سزا ملنی چاہیئے۔