سلمان اور کرینہ کی جوڑی شائقین فلم میں زیادہ مقبول

Salman and Kareena

Salman and Kareena

بالی ووڈ(جیوڈیسک)مداحوں نے کرلیا ہے فیصلہ، انہیں بالی ووڈ پلے بوائے سلمان خان کے ساتھ کرینہ کپورہی اچھی لگتی ہیں۔

بھارتی میگزین کے سرویکے مطابق اب کی بار سلمان خان اور کرینہ کپور کی جوڑی کو ملے ہیں سب سے زیادہ ووٹ۔جو فلم باڈی گارڈ میں ان کے سنگ جلوہ گر ہوئی تھیں حالانکہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ کرینہ اور دبنگ خان کی جوڑی آئی تھی کئی فلموں میں ساتھ مگر اب کی بار تو سلو بھائی کو بھی راس آیا کرینہ کا ساتھ۔

کرینہ کے مدمقابل بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کو سلمان خان کے ساتھ زیادہ پسند نہیں کیا گیا۔مداح کہتے ہیں کہ کترینہ کی جوڑی شاہ رخ کے ساتھ ہی اچھی لگی۔