لاڑکانہ قبرستان : مردہ خواتین کے بال کاٹ کر فروخت کرنیوالے گروہ گرفتار

Larkana Woman Hire Cut

Larkana Woman Hire Cut

لاڑکانہ(جیوڈیسک) لاڑکانہ میں پولیس نے قبرستانوں سے مردہ خواتین کے بال کاٹ کر فروخت کرنے والے گروہ کے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر دریا خان کلہوڑو پر چھاپا مار کر 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملتان سے تعلق رکھنے والے ملزمان مقبول احمد اور سجاد گزشتہ 6 ماہ سے لاڑکانہ کے مختلف قبرستانوں میں خواتین کی قبروں کی بے حرمتی کرتے ہوئے ان کے سر کے بال کاٹ لیا کرتے تھے۔

ملزمان کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کے بال ملتان میں ایک تاجر کو چھ ہزار روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر تے تھے جنھیں وہ تاجر ایکسپورٹ کرتا تھا۔ ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے چودہ روزہ ریمانڈ پر سینٹرل جیل بھیج دیا ہے۔