عالمی شہرت یافتہ ادبی تنظیم ” مجلس ِفروغِ اُردو ادب دوحہ قطر”کے زیرِ اہتمام “سولہویں عالمی فروغِ اُردو ادب ایوارڈ٢٠١٢ء ” اور “اٹھارہویں عالمی مشاعرہ٢٠١٢ئ” کی ڈی وی ڈی کی رسم ِ اجرأشیزان ہوٹل میں بروز جمعہ بتاریخ ٨۔فروری ٢٠١٣ء انعقاد پذیر ہوئی ،جس کی صدارت چیئرمین جناب محمد عتیق نے کی،مہمانِ خصوصی محترم محمد افضل شیخ (قونصلر، سفارت خانۂ پاکستان)اورمہمانِ اعزازی محترم راشد نظام (کمیونٹی ویلفیئر اتاشی،سفارت خانۂ پاکستان) تھے جبکہ نظامت کے فرائض معروف شاعرپروفیسر فرتاش سید نے خوش اسلوبی سے سرانجام دیے۔