کراچی : ایڈمنسٹر یٹروچیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خا ن نے یونین کونسل نمبر4 کے ماڈل پارک کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفرا ء طارق مغل،ڈپٹی ٹائون آفیسر پارکس تنویر احمد،ڈپٹی ٹائون آفیسر سولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی اوردیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے اس موقع پر موجودمحکمہ جاتی افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ درختوں اور پودوں کی حفاظت کی جائے پارک میں مزید نئے پودے لگائے جائیں۔
پارک میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و مرمت بھی کی جائے تاکہ پارکوں میں روشنی کی فراہمی متاثر نہ ہونے پائے انہوں نے مذید کہا کہ کورنگی نے جس طر ح تیزی کے ساتھ ترقی کی ہے اس عمل کو بدستور جاری رکھا جائیگا انہوں نے مزید کہا کہ ٹائون کی ہر یونین کونسل میں ٹائون انتظامیہ کے افسران و عملہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو بروقت اور بہتر انداز میں سر انجام دینے میں مصروف عمل ہیں عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے محدود وسائل کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اسکے باوجود ٹائون کی تمام یونین کونسلوںمیں رہائش پزیر ہر فرد کو ریلیف دینے کیلئے جامعہ حکمت عملی کے تحت کام جاری ہیں۔
کورنگی ٹائون کے عوام کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لارہے ہیںاسی لئے تمام یونین کونسلوں میں ماڈل پارکس میں صحت وصفائی کے کاموں کو برقرار رکھنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر انجام دیا جارہا ہے انہو ں نے کہا کہ عوام کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کیلئے شب و روز کوشاں ہیں ایڈمنسٹر یٹر وچیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خا ن نے کہا کہ صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں۔