پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل بھمبر کے صدرراجہ اظہر اقبال نے کہاکہ چوہدری صحبت علی کی وفات سے بھمبر کی سیاست کا ایک باب بند ہو گیا ہے
Posted on February 17, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل بھمبر کے صدرراجہ اظہر اقبال نے کہاکہ چوہدری صحبت علی کی وفات سے بھمبر کی سیاست کا ایک باب بند ہو گیا ہے چوہدری صحبت علی نے ہمیشہ رواداری کی سیاست کو فروغ دیا مرحوم بااصول ،غریب پروراور دوستی پر یقین رکھنے والی شخصیت تھے غریب ، مجبور اور بے سہارا لوگوں کے حقوق دلانے کی جدوجہد کی اپنی رواداری اور اصول پسند ی کی بناء پر پورے ریاست جموں وکشمیر کی سیاست کے اندر نمایاں مقام حاصل کیا۔
ان کی وفات سے آزادکشمیر بالخصوص ضلع بھمبر کی سیاست کے اندر جو خلاء پیدا ہو اہے اس کو پرکرنے کیلئے کافی وقت لگے گا انہوں نے کہاکہ میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرتے ہوئے مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔