مسلم بازار بھمبر کی سڑک اکھاڑ پچھاڑ کا شکار 1 سال قبل تعمیر ہونے والی سڑک محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی کے باعث دوبارہ پائپ لائن بچھانے کی خاطر اکھاڑ دی گئی

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم بازار بھمبر کی سڑک اکھاڑ پچھاڑ کا شکار 1سال قبل تعمیر ہونے والی سڑک محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی کے باعث دوبارہ پائپ لائن بچھانے کی خاطر اکھاڑ دی گئی عوام شدید پریشانی کا شکار گاڑیاںگزارنا انتہائی مشکل کئی جھگڑے ہو چکے ہیں۔

لیکن پبلک ہیلتھ اکھاڑ پچھاڑ میں مصروف ہے شہریوں نے سڑک تعمیر ہونے کے 1سال بعد اسے اکھاڑ نے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی کو شدید تنقید کانشانہ بنایاہے اور وزیر ہاؤسنگ جن کا تعلق بھی بھمبر شہر سے ہے سے سڑک کی دوبارہ جلد تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔