ڈنگہ کی خبریں 17.02.2013
Posted on February 17, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
ڈنگہ : سید کمال حسین سید سجاد حسین سید افضال حسین شاہ آف (ساؤتھ افریقہ ) نے سید نورالحسن شاہ کی حمایت میں اپنی رہائش گاہ پر اکٹھ کیا
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) سید کمال حسین سید سجاد حسین سید افضال حسین شاہ آف (ساؤتھ افریقہ ) نے سید نورالحسن شاہ کی حمایت میں اپنی رہائش گاہ پر اکٹھ کیا۔ حمایتی اکٹھ میں سید نورالحسن شاہ چوہدری آفتاب احمد شیرا چوہان سید کمال شاہ میر جان خان پیر آفتاب شاہ نے خطاب کیا اس موقع پر سید طاہر عباس شاہ چوہدری محمد خاں باہوانہ ؤ چوہدری صداقت انجینئر آصف مجید رانا صاحب نواز بابر چوہان فتح جنگ وڑائچ عبدالرؤف ؤ چوہدری ساجد محمود چوہدری راشد محمود معظم شہزاد غلام مصطفی صابری محمد حسین شبیر احمد رانا خاور حکیم عبدالجبارأ ملک اعجاز حسین ؤ چوہدری تجمل حیات نوید شہزاد مغل سید شبیر ہاشمی سمیت دیگر افراد موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : موجودہ ملکی بحران پیپلزپارٹی کے پیدا کردہ ہیں،سید نور الحسن شاہ آف کلیوال سیداں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) محلہ شاہ سوار ڈنگہ میں ہونے والے حمایتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ ضلع گجرات کے راہنما سید نورالحسن شاہ آف کلیوال سیداں نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ موجودہ ملکی بحران پیپلزپارٹی کے پیدا کردہ ہیں ۔ اس حکومت سے پہلے بجلی ‘ گیس آٹے ‘ پٹرول ‘ اشیاء خوردونوش کا کوئی بحران نہیں تھا ۔ ڈرون حملے بھی موجودہ حکومت کے ہی پیدا کردہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین نے کھاریاں میں بے گناہ پولیس ملازمین کا بے گناہ خون کیا ۔ پولیس نے چھاپے مارے تو یہ حکومت میں ہونے کے باوجود فرار ہو گئے ۔ پھر یہ ہمارے پاس آئے کہ معافی لے دیں میں نے کوشش کی اور ان کو معافی لے کر دی ۔ انہوں نے کہا کہ کائرہ برادران نے 77ارب روپیہ کرپشن کر کے بیرون ملک رکھا ہوا ہے ۔ 6سو سے زائد دکانیں بنا رکھی ہیں ۔ ڈنگہ کو لوٹتے رہے ہیں ۔ یہ سب آپ کا پیسہ تھا جو انہوں نے لوٹا اور اپنی جائیدادیں بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کا منصوبہ میاں محمد افضل حیات کے نگران وزارت اعلیٰ کے دور کا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سب سے وفا کی ہے ۔ اپنی جگہ پر دو دفعہ میاں اصغر حیات اور میاں ارشد حیات کو ضلعی نائب ناظم بنایا ایک دفعہ میاں محمد افضل حیات کے لئے اپنا حلقہ چھوڑ کر دوسرے حلقہ سے الیکشن لڑا لیکن انہوں نے مجھ سے وفا نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم طویل عرصہ سے ضلع کونسل اور ملکی سیاست کر رہے ہیں ۔ کبھی کرپشن نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ساتھیوں کے لئے خون دیتے آئے ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی حفاظت اور ترقی کے لئے میاں محمد نواز شریف کا ساتھ دینا ہو گا ۔ میاں نواز شریف ہی ایسے لیڈر ہیں جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ زرداری کروا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں زرداری کو شکست ہو گی شکست کے بعد زرداری کو یہاں قید میں ڈال کر اس سے لوٹی ہوئی دولت واپس لی جائے اور اسے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : صوبائی اسمبلی میں میاں طارق محمود کی حمایت جاری رکھیں گے،چوہدری صدام اصغر
ڈنگہ ( محمد بلال احمدبٹ ) صوبائی اسمبلی میں میاں طارق محمود کی حمایت جاری رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی شحصیت چوہدری صدام اصغر نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں طارق محمود نے حلقہ بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں ۔ ان کو یونین کونسل چکوڑی بھیلووال میں ریکارڈ ووٹوں کی برتری سے کامیاب کروائیں گے ۔ میاں طارق محمود سے نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے ۔ میاں طارق محمود سے سیاسی رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے عوام عاجز آ گئے
ڈنگہ (محمدبلال احمد بٹ ) بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے عوام عاجز آ گئے بالخصوص صبح کے وقات میں بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ روزنامہ چیلنج سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے واپڈا افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ صبح 7سے 9بجے تک بجلی بند نہ کی جائے تا کہ بچوں کو سکول جانے کے لئے یونیفارم اور دفتر جانے والے ملازمین کو آسانی میسر آ سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : میاں شفقات احمد 70رکنی قافلے کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے مدینہ منور روانہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) کاروان میرپور حج و عمرہ سروسز ڈنگہ برانچ کے چیف ایگزیکٹو میاں شفقات احمد 70رکنی قافلے کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے مدینہ منور روانہ ۔ عزیز و اقارب نے انہیں نیک خواہشات کے ساتھ اور درودو سلام کی صداؤں میں عمرہ کی سعادت کے لئے روانہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : سادات خاندان نے ہمیشہ مظلوم عوام کا ساتھ دیا ،چوہدری آفتاب احمد
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) سرپرست منظور شاہ گروپ ڈنگہ چوہدری آفتاب احمد نے سید کمال شاہ کی رہائش گاہ پر حمایتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سادات خاندان نے ہمیشہ مظلوم عوام کا ساتھ دیا ۔ سادات خاندان نے کبھی کرپشن نہیں کی ۔ ان کا ماضی بھی بے داغ ہے ۔ عوام کو چاہئے کہ ملک کی بہتری کے لئے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں اور ووٹ کی طاقت سے سید نورالحسن شاہ کے ہاتھ مضبوط کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے ڈنگہ سمیت ملک بھر میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ اگر آئندہ بھی ایسے لوگوں کا ساتھ دیا گیا جو کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہیں تو ملک مزید تباہی کے دہانے پر چلا جائے گا ۔ مسلم لیگ ن کے قائدین نے ایٹم بم ‘ موٹر سے منصوبے اور میٹرو بس سروس جیسے تاریخی منصوبے دے کر تاریخ رقم کر دی کہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خدمت کو اپنا مشن سمجھتے ہیں ۔ اگر آئندہ مسلم لیگ ن کی حکومت برسراقتدار آئی تو ملک سے بجلی بحران مہنگائی ‘ دہشت گردی اور کرپشن کا خاتمہ یقینی ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : قاضی موٹرز اینڈ ٹائلز کے زیر اہتمام لکی انعامی موٹر سائیکل کی دوسری ماہانہ قرعہ اندازی 25 فروری کوہو گی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)قاضی موٹرز اینڈ ٹائلز کے زیر اہتمام لکی انعامی موٹر سائیکل کی دوسری ماہانہ قرعہ اندازی 25فروری کو قاضی موٹرز اینڈ ٹائلز پر چیف ایگزیکٹو قاضی سمیع اللہ اور جی ایم مرز اجہانگیر کی سرکردگی میں منعقد ہو گی جس میں بذریعہ قرعہ اندازی خوش نصیب کو موٹر سائیکل دی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : مذہبی سکالر اور ممتاز عالم دین علامہ صاحبزادہ محمدرضاء المصطفیٰ کیلانی کا ختم چہلم دو مارچ بروز ہفتہ کو ہو گا
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)مذہبی سکالر اور ممتاز عالم دین علامہ صاحبزادہ محمدرضاء المصطفیٰ کیلانی کا ختم چہلم دو مارچ بروز ہفتہ کو مرکزی جامع مسجد عید گاہ میں منعقدہو گا ختم چہلم کی روحانی محفل کا آغاز صبح نو بجے سے شروع ہو گا اور دن ساڑھے گیارہ بجے خصوصی دعا ہو گی،ختم چہلم کی محفل میں ملک بھر سے ممتاز مشائخ اور جید علماء کرام سمیت انکے ہزاروں شاگرد رشید اور عقیدت مند شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ایم پی اے میاں طارق محمود کے صاحبزادے میاں اسد محمود کا ڈنگہ شہر اور حلقہ بھر کا خصوصی تعزیتی دورہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایم پی اے میاں طارق محمود کے صاحبزادے میاں اسد محمود کا ڈنگہ شہر اور حلقہ بھر کا خصوصی تعزیتی دورہ،انہوں نے سیکریالی میں ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر چوہدری غضنفر علی کے والد چوہدری اکبر علی،میاں رفعت پٹواری ،سید منطور شاہ کی ہمشیرہ،محمداعظم گردنانوالہ کی اہلیہ،سید ناطق شاہ پنجن شہانہ کی اہلیہ کی وفات پر انکی رہائش گاہوں پر گئے اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور ان کے پسماندگان کوصبروجمیل عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات چار مئی سے 2013ء سے شروع ہونگے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات چار مئی سے 2013ء سے شروع ہونگے،داخلہ فارم بذریعہ آن لائن وصول کئے جا رہے ہیں امیدواروں کی سہولت کیلئے محمد نصر اللہ ورک چیئر مین پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئر مین نے داخلہ فارم 2013ء مقرر کر دی ہے۔