منڈی بہائو الدین : پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بہن اور بہنوئی کو اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

منڈی بہائو الدین(محمد بلال احمدبٹ)پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بہن اور بہنوئی کو اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، بتایا جاتا ہے.

نواحی گائوں مونا سیداں میں پانچ سال قبل امجد نے اسی گائوں کی ارم سے پسند کی شادی کی جس کا لڑکی کے بھائی منور اور اہل خانہ کو رنج تھا اسی رنجش کی بناء پر ملزم نے اپنے ساتھیوں سے مبینہ طور پر مل کر اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنی بہن ارم فاطمہ اور بہنوئی امجد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔