منا بھائی کے سرکٹ کی نئی فلم جولی ایل ایل بی کے گانے کی وڈیو جاری

LLB Jolie

LLB Jolie

ممبئی(جیوڈیسک)ممبئی این جی ٹیمنا بھائی ایم بی بی ایس کے سرکٹ اور ڈاکٹر استھانہ ایک بار پھر بالی ووڈ میں ساتھ دھمال مچانے کے لیے تیار ہیں اورانکی آنے والی فلم “جولی ایل ایل بی”کے ٹریلر کے بعد پہلے گانے”جھوٹ بولیا”کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔

جھوٹ بولیا کے بولوں پر مبنی اس گانے کو کمال خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی موسیقی کرسنا نے دی ہے۔رائٹر وہدایتکار سبھاش کپور کی اس کامیڈی ڈرامہ فلم جولی ایل ایل بی میں ارشد وارثی اور بومن ایرانی کیساتھ امریتا را اہم کردار ادا کررہی ہیں۔فلم کی کہانی بھارت کے قانونی نظام کے گرد گھومتی ہے۔

جہاں سماج مین اپنی منفرد پہچان بنانے کا متمنی وکیل جدیش تیاگی عرف جولی(ارشد وارثی)اپنے آئیڈیل بومن ایرانی کے مدِ مقابل ایک کیس لڑنے کے لیے ہائر کیا جاتا ہے۔فوکس اسٹار اسٹوڈیوز کے تحت یہ کامیڈی ڈرامہ فلم 15مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔