کراچی : ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی نے شاہ فیصل ٹائون کی مختلف یونین کونسل میں سیوریج سسٹم کی ابتری کا فوری نوٹس لیتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون یونین کونسل نمبر4ار 5کے متاثرہ علاقوں کا اچانک دورہ کرکے سیوریج سسٹم کی درستگی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شاہ فیصل ٹائون کی تمام یونین کونسل میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے مثالی سسٹم کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔
اس میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا سیوریج سسٹم کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہاکہ سیوریج کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے سے سڑکیں اور گلیاں تباہی کا باعث بن رہی ہے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی بہتری پر فوری توجہ دیں اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کو تباہی سے محفوظ بنا ئیںان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کمال مصطفی نے شاہ فیصل ٹائون UC-4اورUC-5کے مختلف علاقوں میں سیوریج سسٹم کی بہتری کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کی۔
ا اس موقع پر SEواٹر اینڈ سیوریج بورڈ محمد زاہد ،XENسیوریج صابر احمد ،ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل کے ٹائون آفیسر انفرا اسلم پرویز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ شاہ فیصل ٹائون میں ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کی درستگی کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنا یا جائے ۔
دورے کے موقع پر گرین ٹائون اور ملحقہ علاقوں میں عوامی مسائل کے معائنے کے موقع پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی نے کہاکہ شاہ فیصل ٹائون کے تمام علاقوں میں یکساں بنیادوں پر علاقائی ترقی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کررہے ہیں اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے گرین ٹائون اور ملحقہ علاقوں میں مسائل کے حل کو یقینی بنا یا جائے گا۔