ینگ ڈاکٹرز نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے مذاکرات کے بعد جاری بھوک ہڑتال ختم کر دی
Posted on February 17, 2013 By Noman Webmaster لاہور, مقامی خبریں
لاہور (این ایل آئی) ینگ ڈاکٹرز نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مذاکرات کے بعد جاری بھوک ہڑتال ختم کر دی ۔ میاں شہباز شریف نے بھوک ہڑتالی ڈاکٹرز کو جوس پلا کر بھوک ہڑتال ختم کروائی ۔ ینگ ڈاکٹرز کے وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور اس دوران وزیر اعلیٰ نے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات پر عمل کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ہمارے بچے ہیں ان کے جائز مطالبات مانیں گے مذاکرات میں ڈاکٹروں کے خلاف درج مقدمات ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ گوجرانوال میں ایم ایس پر تشدد کے الزام میں ینگ ڈاکٹرز کو پہلے ہی لاہور ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم کیسز ختم نہیں ہوئے تھے اب فیصلہ ہوا ہے کہ کیسز بھی ختم کر دیئے جائیں گے واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز کے وفد نے ماڈل ٹائون میں وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔