کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں جاری عالمی ادبی میلہ کے ایل ایف تین دنوں تک ادیبوں، شعرا، صحافیوں اور شائقین ادب کی توجہ کا مرکز رہنے کے بعد آج شام اختتام پذیر ہو گا۔ تین روزہ کراچی لٹریچر فیسٹیول کے آخری دن بھی ادب سے جڑے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔
جبکہ سیاست اور شاعری سے جڑے پروگرامز بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔ کتابوں کی رونمائیوں کے ساتھ ساتھ ایک دلچسپ سیشن معروف مصنف محمد حنیف نے منعقد کیا جس میں ادب کی دنیا کے ابھرتے ستاروں کی شرکت نے چار چاند لگا دیا۔
سیشن کے شرکا کا کہنا تھا کہ اس قسم کے میلیادب کے فروغ کے ساتھ ساتھ امرجنگ ٹیلینٹ کی حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔