فیصل آباد : انڈر پاس میں ڈوبنے والے 3 افراد کی تلاش جاری

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد(جیوڈیسک)فیصل آباد میں انڈر پاس میں ڈوبنے والے تین افراد کی تلاش آج بھی جاری ہے۔ جبکہ ایک نوجوان کی لاش گزشتہ روز نکال لی گئی تھی۔جمعے کی شب عبداللہ پور میں نہر میں شگاف پڑجانے سے زیر تعمیر انڈرپاس میں پانی بھر گیا تھا جس میں چارنوجوان گرکر ڈوب گئے تھے۔

ڈوبنے والے 4 افراد میں سے محمود نامی نوجوان کی لاش گزشتہ روز نکال لی گئی تھی، باقی تین کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں آپریشن میں مصروف ہیں۔