روشن پاکستان پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات عمران چنگیزی مستعفیٰ ہو گئے
Posted on February 18, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سے نظریاتی، فلاحی ،عوامی اور حب الوطنی کی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے اورسیاستدان و سیاسی جماعتیں جمہوریت، اصلاح اور عوام کے نام پر ذاتی مفادات کے حصول کے ساتھ پاکستان و عوام کا سودا کررہے ہیں۔ یہ بات روشن پاکستان پارٹی ( محب وطن ) کے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری عمران چنگیزی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس میں روشن پاکستان پارٹی (محب وطن ) سے اعلان لاتعلقی کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے 20سالہ پروفیشنل کیریئر میں صحافت و سیاست دونوں ہی میں قومی و عوامی مفادات کو اولین ترجیح دی مگر اب سیاست صرف منافقت اور جھوٹ نہیں بلکہ ملک دشمنی، قتل و غارت ، لوٹ مار و کرپشن اور پاکستان دشمنوں سے ہاتھ ملانے کا نام بن چکا ہے اور سیاسی جماعتیں جمہوریت و حب والوطنی کے نام پر ملک اورقوم دونوں ہی کو فروخت کرنے میں لگے ہوئے اسلئے میرا ضمیر،جذبہ حب والوطنی اور نظریات و اصول مجھے قاتلوں اور لٹیروں کا ساتھ دینے کی اجازت نہیں دیتے اسلئے میں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کرکے روشن پاکستان پارٹی ( محب وطن ) سے استعفیٰ دے دیا ہے اور تمام محب وطن ادارے اس بات کو نوٹ کرلیں کہ عمران چنگیزی کا اب روشن پاکستان پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com