آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اورخشک رہے گا

Cold

Cold

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسردرہے گا، تاہم کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں کے کم سے کم درجہ حرارت اس طرح رہے،پاراچنار،منفی نو،کالام منفی آٹھ،گوپس منفی پانچ،مالم جبہ، منفی چار،استور،قلات اورہنزہ میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے دیگرشہروں کے درجہ حرارت اس طرح رہے،اسلام آبادمیں کم سے کم درجہ حرارت چھ ڈگری سینٹی گریڈ،لاہور،سات کراچی تیرہ، پشاورسات،کوئٹہ منفی چار، اسکردو منفی دو،مری منفی ایک،مظفرآباد سات ڈگری سینٹی گریڈ،گلگت منفی ایک،فیصل آباد سات،ملتان بارہ اور حیدرآباد میں درجہ حرارت نوڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔