گجرات کی خبریں (جی پی آئی)17-02-2013
Posted on February 18, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز, گجرات
گجرات (جی پی آئی) میاں محمد پناہ کے مرید خاص میاں جان محمد کے گدی نشین سائیں سائیں بہادر علی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ، مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خا ک کر دیا گیا ، مرحوم کی نماز جنازہ علاقہ کی مذہبی شخصیت حافظ ولایت اللہ آف کھیرانوالی نے پڑھائی ، نماز جنازہ میں گدی نشین حضرت میاں محمد پناہ صاحبزادہ میاں عبدالحی ، علامہ اشرف ہاشمی ، رشید کنجاہ ، شہزاد عرف گونا ، سائیں محمد اصغر دتِ شاہی ، نمبردار رشید احمد ، جاوید احمد گورالہ شریف ، چوہدری عزیز احمد ، سرور شاہ ، عمران ضیاء ، ندیم غفاری ، سائیں اسلم ، محمد اقبال ممبر ، چوہدری اکرم ، پیر آفتاب شاہ ، قاری شفیق ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، محمد ارشد ،حاجی بوٹا ، حافظ قاسم ، محمد عارف ، رفاقت ملہی ، محمد یونس ، مختار احمد ، چوہدری اعجاز ، حاجی ریاض ، محمد لیاقت ، طالب حسین ، محمد نواز ، سائیں انور ، محمد نواز شیخ ، محمد جاوید ، مہر محمد یوسف ، مہر محمد نیامت ، محمد اشرف ، حاجی خادم حسین ، محمد اعظم منہاس ، محمد طارق ، محمد خالد منہاس ، محمد مصطفی ، صاحبزادہ سائیں احسان الٰہی ، سائیں محمد عمران ، سائیں اصغر و دیگر نے شرکت کی ، مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی محفل بروز منگل 19فروری کو صبح نو بجے ان کی رہائشگاہ شیخ پور میں منعقد ہو گی ، ممتاز عالم دین علامہ محمد شاہد چشتی خصوصی خطاب کرینگے اس موقع پر اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ میں ظلم و بربریت اور بے گناہ شہادتوں پر اظہار مذمت
گجرات (جی پی آئی) صدر حسینیہ ٹرسٹ میر الطاف حسین جعفری نے کوئٹہ بم دھماکے کی شدید مذمت کی اور اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داری سرانجام دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ، ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں اور شہداء کے خانوادوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ، شہدا کے ورثاء کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کیا جانا اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ٹارگٹ اپریشن کیا جانا اور ملکی ایجنسیاں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ نہ کرتیں تو یقینا یہ واقعہ پیش نہ آتا ، انہوں نے کہا ہم شہداء کربلا کے وارث ہیں اور بزدلی کے ایسے واقعات ہمیں نواسہ رسول پاک سے محبت اور قرآن و سنت رسول ۖ و آئمہ سے محبت سے نہیں روک سکتی ، انہوں نے شعیان حیدر کرار ضلع گجرات کو صبر و تحمل اور نظم و ضبط کی تلقین کی اور باہم اتفاق و اتحاد کے دشمنوں پر کڑی نظر رکھنے کا بھی عہد کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہدا کوئٹہ کی حمایت میں ریلی و دھرنا
گجرات (جی پی آئی) سرزمین کوئٹہ ایک مرتبہ پھر شعیان حیدر کرار ہزارہ برادری کے مومنین کے بے گناہ خون سے رنگین ہو گئی ، دہشت گرد ٹولے نے حکومتی نااہلی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے معصوم جانوں کے خون کی ہولی کھیلی گئی ، ان بدترین حالات میں حکومت وقت بے گناہ معصوم رعایا پر حکمرانی کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں او رحکومت کو بغیر کسی تاخیر کے مستعفی ہو جانا چاہیے ، کہ شہداء کوئٹہ کے وارثان کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے ، وعدہ کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹ اپریشن نہیں کیا گیا ، نہ ہی ملکی ایجنسیوں نے کوئی ذمہ داری پوری کی ہے ، واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے آج حسینیہ ٹرسٹ کے سامنے ریلی اور دھرنا دیا گیا ، جس دمیں سینکڑوں شعیان حیدر کرار نے حصہ لیا ، ملت تشیع کے عمائدین و علماء کرام میں چوہدری منظور حسین صدر حسینیہ ٹرسٹ ، پروفیسر سید سرفراز حسین جعفری ، جنرل سیکرٹری حسینیہ ٹرسٹ ، سید الطاف عباس کاظمی صدر شیعہ علماء کونسل ضلع گجرات ، علامہ حسین کاظمی آف لالہ موسیٰ ، علامہ مختار حسین نقوی ، علامہ مختار حسین نقوی ، علامہ ناظم حسین جعفری ، علامہ صغیر حسین نقوی ، علامہ مہدی حسن ، علامہ محمد نواز جامعہ المجتبیٰ ، سید مخدوم شاہ ، سید ندیم عباس ، سید راشد شاہ ، سید مظفر نقوی ، سید ناصر عباس ، شرکاء سے علامہ ناظم حسین جعفری نے کہا کہ ہزارہ برادری کونسل کسی سے بچانے کیلئے کوئٹہ کو فوج کے حوالہ کیا جائے ، دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹ اپریشن کیا جائے ، دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں سے لگام ڈالی جائے ، ایجنسیوں کو دہشت گردوں کے کیمپ اور ٹھکانوں کا پتہ تھا مگر وہ اپنی منصبی ذمہ داری سرانجام دینے میں ناکام ہوئے اور مجرمانہ تساہل کے مرتکب ہوئے ہیں ، ماتمی دستہ شہنشاہ کربلا کے سالار سید افضال حسین اور ماتمی دستہ گدائے درِ زاہرا نے عمران اصغر کی سرپرستی نوحہ خوانی اور ماتم داری کی ، علامہ سید حسنین کاظمی نے گجرات کے شہریان ، برادران اسلام ، تاجران سرکلر روڈ کا شکریہ ادا کیا ، انتہائی ذمہ داری سے انتظامات کرنے پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او محمد یوسف تارڑ کا شکریہ ادا کیا اور خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم نے اس درد دناک واقعہ کے ساتھ ورثاء شہدا کوئٹہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے ہم اپنے لیڈران کو حکم کے منتظر ہیں اگر ان نے حکم دیا تو پہلے سے بھی زیادہ قوت کے ساتھ مظاہرہ کریں گے اور پورے ملک کو بند کر دیں گے ، شہداء کے خانوادوں کو صبر کی تلقین کی اور کہا کہ ہم جانوں کا نذرانہ پیش کرنے میں کسی بزدلی کا مظاہرہ نہیں کریں گے ، حسینیہ ٹرسٹ کی جانب سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا بعد میں شرکاء دعا کے بعد پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) لاکھوں روپے ہتھیانے کے چکر میں اپنے خاوند کو آشنائوں کی مدد سے بے دردی سے قتل کرنے والی خاتون کو پولیس نے عدالت کے حکم پر جیل بھیج دیا ، یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی جانب سے شدید مذمت ، تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سید حفیظ سزواری چیئرمین سکیشن کمیٹی ڈاکٹر فیاض حسین ، چیئرمین گوجرانوالہ ڈویژن مہر محمد صادق عاصم نے بتایا کہ تھانہ سٹی حافظ آباد کے علاقہ میں گزشتہ دنوں طاہر اقبال محنت مزدوری کر کے اور 30لاکھ روپے کی رقم لے کر اپنے گھر آیا تھا اسکی بیوی فائزہ کے اپنے محلہ دار ظہور سے ناجائز تعلقات تھے ، اور فائزہ اور ظہور آپس میں شادی کرنا چاہتے تھے ، انہوں نے طاہر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور ظہور اور اختر علی نے پہلے نشہ کی گولیاں طاہر کو کھلا دیں اور ایک کار کرایہ پر حاصل کی ملزمہ فائزہ ، ظہور اور اختر اس کو کار میں بے ہوشی کی حالت میں اجاڑ علاقہ میں لے گئے اور گلہ میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا ، ازاں بعد اسکی نعش کو جھنگ برانج نہر میں پھینک دیا ، کئی یوم تک طاہر کا سراغ نہ مل سکا ، ملزمہ فائزہ نے چالاکی کرتے ہوئے طاہر کے اغواء کی درخواست دی ، پندرہ یوم کے بعد نہر سے طاہر اقبال کی نعش ملی تو پولیس نے اسے امانت کے طور پر دفنا دیا ، جب قتل کا سراغ لگایا گیا تو پولیس نے ملزمہ فائزہ ، ظہور اور اختر علی کو گرفتار کرلیا ، اور ملزمہ فائزہ کو گزشتہ روز چالان کر کے جیل بھیج دیا ہے ، مزید اہم انکشافات متوقع ہیں ، مقتول طاہر اقبال کے دو بیٹے 7سالہ علی حسنین ، ڈیڑھ سالہ علی حسن اور ایک بیٹی فاطمہ ہے ، معلوم ہوا ہے کہ اس مقدمہ میں پولیس ملزمان سے ساز باز کر رہی ہے UHROکے عہدیداران نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، آئی جی پنجاب ، ڈی آئی جی گوجرانوالہ سے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)گجرات سانحہ کوئٹہ کے خلاف اہل تشیع نے احتجاجی دھرنا دیا ‘امام بارگاہ حسیننیہ سرکلر روڈ گجرات پر اہل تشیع اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا دھرنے کی قیادت ممتاز شیعہ رہنمائوں آغا مبارک علی موسوی’سید ذاکر حسین نقوی اور علامہ محمد طالب نے کی احتجاجی دھرنا کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی ‘مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سید ذاکر حسین نقوی نے کہا ہے کیہ حکومت بلوچستان میں امن قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ روکنا موجودہ حکمرانوں کے بس کی بات نہیں ہے آغا مبارک علی موسوی نے کہاکہ ہزارہ برادری کو تحفظ دینا حکومت کے ہاتھوں میں نہیں دیا ۔حکمران دہشت گردوںکو کنٹرول کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکے ہیں پورے ملک میں دہشتگردوں کا کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں پورے ملک میں دہشتگردوںکا راج ہے اور حکمران کے آگے بے بس ہوچکے ہیںعلامہ محمد طالب نے کہاکہ دشمن دہشت گرد ملک میںہزارہ برادری کاقتل عام کرکے فرقہ وارانہ کشیدگی چاہتی ہے لیکن پاکستانی عوام دشمنوںکے جال میں نہیں آئے گی ‘لیکن حکومت کو چاہیے کہ وہ ہزارہ برادری کا تحفظ کرے ‘ہزارہ برادری کا قتل عام برداشت نہیں کیا جائیگا اس موقع پر سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت کی گئی مظاہرین میں خواتین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی
۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)گجرات میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا ‘گجرات اور گردونواح کے علاقوں میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ 16گھنٹوں سے بجھی تجاوز کرگیا ہے جس سے شہریوںکو شدید مشکلات کا سامنا ہے پانچ پانچ گھنٹے مسلسل بجلی کی بندش کاسلسلہ معمول بن چکا ہے جس سے شہری اذیت کا شکار ہوچکے ہیں بجلی کی بندش کے ساتھ ہی پانی بھی غائب ہو جاتا ہے ‘شہریوںنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے مشکلات سے نجات دلائی جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)گجرات میں رسہ گیر قیمتی بھینس چوری کرکے لے گئے تھانہ صدر گجرات کے علاقہ ہریہ والا میں شاویز کے ڈیرہ سے نا معلوم رسہ گیر اس کی دو قیمتی بھینسیں چوری کرکے لے گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) تحریک استقلال کے مرکزی نائب صدر ‘انسانی حقوق کمیٹی پنجاب کے چیئر مین سید باقر رضوی نے ممتا زسماجی شخصیت اور سابق ناظم یونین کونسل 46میاں محمد اعظم انصاری کی وفات کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گجرات ایک ہر دلعزیز سماجی شخصیت سے محروم ہوگیا ہے انکی وفات سے جہاں ان کے خاندان کے لوگ متاثر ہوئے وہاں علاقہ کے غریب لوگ بھی متاثر ہوئے ہیں خدائے بزرگ و برتر انکی بخشش فرمائے ‘اور پسماندان کو صبرجمیل عطاء کرے ‘دریں اثناء فرینڈز آف سول سوسائٹی کے صدر حاجی خالد منگا ‘حاجی پرویز اقبال ‘حاجی ساجد راٹھور ‘ممتاز سماجی شخصیت شاہ رخ خان ‘افتخار بھٹہ اورکامران بھٹی نے بھی میاں اعظم انصاری کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی۔
۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) پسند کی شادی کرنے پر سسرالیوںنے فائرنگ کرکے داماد کو قتل کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا بتایا گیا ہے کہ اشفاق احمد ولد مشتاق حسین سکنہ پیر جعفر نے پسند کی شادی کی ہوئی تھی گزشتہ روز وہ اپنی بیوی کو ملنے کیلئے سسرال گیا جس پر سسرالیوں نے اسے فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا پولیس نے مقتول کے والد مشتاق حسین کی رپورٹ پر جمشید اور غفارکے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے ‘پولیس مصروف تفتیش ہے
۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) ڈی پی او گجرات راجہ بشارت نے تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقہ میں جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے موضع جاتریہ میں پولیس چوکی قائم کردی ہے اوراس چوکی کا انچارج عارف حسین (اے ایس آئی ) کو مقرر کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )یوسی50/6کی اینٹی کرپشن کمیٹی کا اعلان کر دیا گیانوجوان صحافی خرم پرنس کوچیئرمین میڈیا سیل بنا دیا گیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز یوسی 50/6میں اینٹی کرپشن کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا جس میں چیئرمین خرم پرنس،وائس پریذیڈنٹ صفدر علی ، سیکرٹری کمیٹی کاشف اسلم ، وویمن ممبر نور صفیہ وڑائچ، مذہبی سکالر حافظ میر احسان اللہ ، تعلیمی سکالر حافظ عامر ،سوشل ورکر سعید احمد ، لائر محمد عرفان کو نامزد کر دیا گیا اور انہیںاینٹی کرپشن کمیٹی کی طرف سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے خرم پرنس نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اب یونین کونسل50 میں کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا اورتمام کرپٹ افسران و افراد اپنے اپنے قبلہ کو سیدھا کرلیں اور مجھے یقین ہے کہ نئی منتخب ہونے والی اینٹی کرپشن کمیٹی کی ٹیم اپنے اپنے فرائض کو بخوبی سر انجام دے گی اور میں تمام نامزد ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ہم سب مل کر کرپشن اور کرپشن کرنیوالی مافیا کے خاتمے میں اپنا اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )متر سانجھ پنجاب کے صدرافتخار وڑائچ کالروی نے 21فروری کو مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے پنجابی قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پوری دنیا میں پھیلے ہوئے پنجابی زبان بولنے والے کروڑوں افراد کو مادری زبان کا عالمی دن پورے جوش و جذبہ اور ایک ولولہ تازہ سے منانا چاہیے اور اس دن صمیم قلب سے یہ عہد کرنا چاہئے کہ جس طرح دنیا کی دیگر اقوام اپنی مادری زبان کیلئے ہر طرح کی قربانیاں دینے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتی ہیں اسی طرح ہم پنجابی بھی اپنی پیاری مادری زبان پنجابی کو اپنے آنے والی نسلوں کیلئے ایک گراں قدر اور قابل فخر ورثہ اور ایک مضبوط شناخت ہے اور ایک ناقابل تسخیر اتحاد کے طور پر پیش کرنے کیلئے آج ہی سے ایک نئی جدوجہد کا آغاز کر دیں۔افتخار وڑائچ کالروی نے کہا ہے کہ ہم زبان ہونا بذات خود ایک بہت بڑا رشتہ ہے اس لئے ہم متر سانجھ پنجاب والے تمام کرہ ارض پر آباد پنجابی لوگوں کو بلا تمیز مذہب و ملت و مسلک مادری زبانوں کے دن کے مسرتوں اور خوشیوں بھرے تاریخی موقع پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )یونین کونسل ہریانوالا مسلم لیگ ن کے سرپرست اعلیٰ چوہدری قیصر محمود وڑائچ اور مہر نصیر احمد جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ہریانوالہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 110چوہدری رضا علی وڑائچ آف کوٹ متہ یونین کونسل ہریانوالہ میں ترقیاتی کاموں کے لئے 50لاکھ کے فنڈز منظور کروائے ہیں جس سے ہریانوالہ میں کئی گلیاں اور نالیوں کا کام مکمل ہو گیا ہے اور کچھ ابھی زیر تعمیر ہیں چوہدری رضا علی وڑائچ نے ہریانوالہ قبرستان کیلئے بھی 27لاکھ روپے کا فنڈمنظور کروایا ہے جس کیلئے ہم اُن کے انتہائی مشکور ہیں جب سے رضا علی وڑائچ مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے ہیں اُس وقت سے لے کر آج تک سینکڑوں کے حساب سے برادریوں نے چوہدری رضا علی وڑائچ کی حمایت اور مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر چکی ہیں کیونکہ چوہدری رضا علی وڑائچ ایک نیک سیرت اور باکردار انسان ہیں جو ہر کسی کے خوشی غمی میں شریک ہوتے ہیں جب قومی و صوبائی اسمبلی تحلیل ہونگی تو عوام جوق در جوق مسلم لیگ ن میں شمولتیں کر کے یہ ثابت کر یں گے وہ ایک نمائندہ اور مضبوط اور ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جسے لوگ آج بھی بے حد پسند کرتے ہیں اور ہمارے قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے ویژن کی مثالیں دیتے ہیں اور ہماری جماعت نے موٹروے کے میگا پراجیکٹ کے بعد میٹرو بس سروس ایک بہترین کارنامہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ آئندہ جنرل الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن پورے ملک میں کلین سوئپ کرے گی اور ہمارے قائدین اسی طرح کے مزید منصوبہ جات کو منظر عام پر لائیں گے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے پاکستان مسلم لیگ ن نے کبھی بھی مفادا ت کو ترجیح نہیں دی بلکہ انہوں نے عوام کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن ہریانوالہ کے رہنما مہر نصیر احمد نے کہا ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ ہم چوہدری رضا علی وڑائچ آف کوٹ متہ کو آئندہ جنرل الیکشن میں یونین کونسل ہریانوالہ سے بھاری لیڈ سے کامیاب کروائیں اور ثابت کریں گے کہ یونین کونسل ہریانوالہ مسلم لیگ ن کا ایک مضبوط قلعہ ہے مخالفین نے ہمیشہ ہی مفادات کو مد نظر رکھا ہے اور ہمیشہ اقتدار کی بھوک رکھی ہے آئندہ جنرل الیکشن میں عوام انہیں یہ ثابت کر دیں گے وہ اب چوروں ، لٹیروں اور کرپشن مافیا کے جھانسے میں نہیں آئیں گے اور اب عوام با شعور ہو چکے ہیں اور وہ اپنے حقیقی لیڈروں کو بخوبی جانتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )پاسبان رکشہ ڈرائیورز یونین کا ماہانہ اجلاس پاسبان کے ضلعی سیکرٹریٹ ذیشان پلازہ میں ضلعی صدر پاسبان رکشہ ڈرائیور یونین چوہدری شہباز سعید گجر کی زیر صدارت ہوا۔اس موقع پر چوہدری شہباز سعید گجر نے پاسبان کے عہدہ داران سے خطاب کرتیا ہوئے کہا کہ پاسبان رکشہ ڈرائیورز یونین کا مقصد صرف از صرف اپنے ڈرائیور بھائیوں کی فلاح و بہبود ہے۔انہوں نے کہا رکشہ ڈرائیور یونین کی دن بدن بڑھتی تعداد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاسبان رکشہ ڈرائیور یونین کے پلیٹ فارم سے ڈرائیوروں کے حقوق کی صحیح ترجمانی اور ڈرائیوروں کا تحفظ ہو رہا ہے اور ان کو در پیش مشکلات کا حل پاسبان رکشہ ڈرائیور یونین کے پاس ہی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہم پاکستانی ہیںاور پاکستان کے قانون کے پابند بھی ہیں۔اس لیے تمام رکشہ ڈرائیور حضرات ٹریفک قوانین کی پابندی کریںاور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔انہوں نے کہا انشاء اللہ میں ڈی .ایس .پی ٹریفک سہیل فاضل کے ساتھ میٹنگ میں آپ لوگوں کے لیے ٹریفک قوانین کلاسز کی بات بھی کروں گا۔اس موقع پر فرید سرور ۔خاور گجر۔حاجی خادم حسین۔محمد افضال۔عرفان شہزاد۔شاہ سوار۔ساجد علی۔سلطان احمد۔امجد علی۔ حبیب حیدر ۔سید غلام علی اصغر حسین شاہ۔تجمل حسین۔شوکت وڑائچ۔عدنان احمد و دیگر ممبران نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(جی پی آئی) محمدیہ غوثیہ خواصپور لالہ موسیٰ میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفیۖ اور جلسہ دستار فضلیت منعقد ہوا، جس کی صدارت جگر گوشہ حضور ضیاء الامت ڈاکٹر ابو الحسن محمدشاہ الازہری وائس پرنسپل مرکزی دارالعلوم بھیرہ شریف نے کی، جبکہ خصوصی خطاب پیر محمداسلم رضوی صدرضیاء الامت فائونڈیشن پاکستان نے کیا، اور پروفیسر احمد بخش ایڈیٹر ماہنامہ ضیائے حرم پاکستان نے کیا، مہمانِ خصوصی پیرسید زاہد صدیق شاہ آستانہ عالیہ بوکن شریف اور محقق العصر ملک محمد بوستان بھیرہ شریف تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے زور دیا کہ ملک میں نظام مصطفیۖ سے ہی امن ہوسکتا، جب تک ملک میں دینِ محمدیۖ رائج نہیں ہو جاتا، مسائل کا حل ناممکن ہے، خوش نصیب ہیں وہ والدین جن کے بچوں کے دلوں میں قرآن پاک محفوظ ہو گیا ہے ،علامہ پروفیسر احمد بخش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم کی وجہ سے ہی حضرت آدم علیہ السلام کو فرشتوں پر فضلیت ملی، اور علم کی ہی وجہ سے مسلمانوں نے روئے زمین پر حکومت کی، علم لازوال دولت ہے جسے کوئی چرا نہیں سکتا، اسے جتنا بھی خرچ کیا جائے اتنا ہی بڑھتا ہے، پیر محمداسلم رضوی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء انبیاء کرام کے وارث ہیں، علم ہی کے ذریعے ہی قوموں کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے اور میلاد جب سے قرآن پاک اتر ا ہے اس وقت سے میلاد ہے،قرآن پاک میں بھی میلاد شریف کا ذکر ہے، صحابہ کرام ،سلف صالحین میلاد مناتے چلے آرہے ہیں، میلاد کوئی بریلوی کا ایجاد کیا ہوا نہیں بلکہ قرآن پاک وفرمانِ مصطفیۖ سے ثابت ہے، جلسہ دستارِ فضلیت میں 7 علماء کرام اور 15 حفاظ اکرام کی دستار بندی کی گئی، معززین علاقہ نے اور محفل میں موجود علماء کرام نے قرآن پاک کو اپنے سینوں میں محفوظ کرنے والے طلباء کو مبارکباد دی، محفل میں شرکت کرنے والوں میں پیرضیاء الحسن اشرفی، علامہ غلام ربانی چشتی، علامہ نوید احمد چشتی، قاری عبدلعزیز نقشبندی، علامہ فرید القمر چتی، علامہ آفتاب احمد مولا، علامہ خادم حسین چشتی، علامہ اسجد محمود،علامہ عمران احمد چشتی، علامہ لیاقت علی نون، علامہ جمیل الرحمن نقشبندی، علامہ رضوان یونس، علامہ غلام مرتضیٰ طیب، چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ، میاںمحمد شفائ، سید افتخار حسین سیالوی، علامہ افضال رسول چشتی، علامہ طارق محمود چشتی، علامہ نور محمد دانش القادری، سمیت کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی، اس موقع پر گردونواح سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں معززین کا جم غفیر بھی موجودتھا۔آخر میں علامہ ڈاکٹر محمدعلی طاہر نے تمام علمائے کرام اور عوام کا شکریہ ادا کیا ،صاحبزادہ پیر محمد ابوالحسن الازہری نے خصوصی دعا کی اور نیک تمنائوں کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔
۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(جی پی آئی) علامہ طارق محمودچشتی اور علامہ محمدعلی طاہر دین اسلام کی ترویج کے لیے کوشاں ہیں، یہی وجہ ہے کہ دارالعلوم محمدیہ غوثیہ خواصپور نے کم عرصہ میں نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے ان خیالات کا اظہار علامہ قاری محمداکرام چشتی ناظم اعلیٰ دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بدھوکالس نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ہستیاں دن رات دین اسلام کے فروغ کے لیے محنت کررہے ہیں، جس کا ثمر اللہ تعالیٰ انہیں آخرت میں عطا فرمائے گا، 7علمائے کرام اور 15حفاظ اکرام کی دستاربندی کرانے پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیںاور ان دونوں ہستیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(جی پی آئی) میاں برادران کو سیاسی خریدوفروخت میں خصوصی مہارت حاصل ہے ان کی سیاست میں آمد سے قبل سیاسی خرید وفروخت کا یہ حال نہیں تھا، ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری قمر زمان کائرہ نے پنجن کسانہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف سندھ کے یونین کونسل لیول کے لوگوں کو ساتھ ملا کر سمجھ رہے ہیں کہ انہوں نے پورے سندھ کو فتح کر لیا ہے لیکن یہ ایسے ہی ہے جیسے ہمارے لاہور جانے کے بعد میاں برادران کی مہربانیوں کی بدولت جو لوگ وفاداریاں تبدیل کر چکے تھے وہ اب کدھر جائیں، انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کی مسلم لیگ (ن) میںشمولیت کا چرچا کیاجارہا ہے وہ کافی عرصہ سے ہمیں چھوڑ چکے ہیں اور سینیٹ انتخابات میں بھی ان لوگوں نے پیپلزپارٹی کوووٹ نہیں دیئے تھے اب تو انہوں نے صرف ڈرامہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو نگران وزیراعظم کے نام کی بہت جلدی ہے لیکن ہمیں کوئی جلدی نہیں،آئینی طور پر اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے اور اسمبلیاں تحلیل ہونے کے تین دن کے اندر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر باہمی مشاورت سے نگران وزیرا عظم نامزد کردینگے، اگر ایسا نہ ہو سکا تو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اپنے دو دو نام الیکشن کمیشن کو پیش کردینگے، پھر الیکشن کمیشن نگران وزیراعظم کا فیصلہ کرینگے، چوہدری نثار علی خاں تو ویسے ہی شغل کرتے رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالہ سے مسلم لیگ(ق) سے مذاکرات جاری ہیں، صوبائی اسمبلی کی سطح پر مشاورت جاری ہے، منگل والے دن مشاورت ہو گی یہ عمل جلد مکمل کر لیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے جو ساتھی جو جیتے تھے اور زندہ رہے یعنی جو ساتھ چھوڑ گئے وہ سیاسی طورپر فوت ہو گئے جو ساتھ رہے وہ الیکشن لڑیں گے۔
۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف نظریاتی گروپ کی طرف سے ضلع جہلم کے نو منتخب صدر عثمان الرحمن چوہان کو نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے مبارکباد پیش کی ۔عثمان الرحمن چوہان کی کامیابی سے ضلع جہلم میں نظریاتی کارکنوں کے حوصلے بڑھ گئے ہیں اور آنے والے جنرل الیکشن میں نظریاتی گروپ کی رائے سے ہی ضلع جہلم میں امیدوران کو ٹکٹ جاری کئے جائیں گے ۔عثمان الرحمن چوہان پرانے اور ہمہ وقت تحریک انصاف کے لیے کا م کرنے والے راہنما ہیں ضلع جہلم کے ساتھیوں نے ان پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے عمران خان کے ویژن کو تقویت پہنچائی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے انٹرا پارٹی الیکشن میں نظریاتی گروپ کی جانب سے نامزد امیدوار نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے ضلع گجرات میں اپنی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے جس میں ضلع گجرات کی ہر یونین کونسل سے نظریاتی ساتھیوں نے انہیں اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے ۔نظریاتی کارکنوں میں نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کے انتخابات میں حصہ لینے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔نظریاتی راہنمائوں ،کارکنان اور ممبران شہزاد افضل میر ایڈووکیٹ ،مہر ندیم عباس ایڈووکیٹ ،سیٹھ اکرام رضا ،مہر امتیاز احمد ،چوہدری اصغر وڑائچ،چوہدری محمد امتیاز ،شہزاد مہدی،مہر اشفاق ،سید حسن رضا گیلانی ،سہیل نواز خان ،چوہدری رفیق احمد دھامہ اور دیگر نے بھی نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کے لیے پورے ضلع میں کام شروع کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما میاں طارق محمود ایم پی اے نے موضع بھاؤ گھسیٹ پور میں دو فریقین قاری عبدالجباراور فتح خاں نمبردار کے مابین ہونے والے جھگڑے اور کشیدگی پر باہمی راضی نامہ کرا دیا۔ مذہبی مسئلہ پر دونوں فریقین میں صلح کرا دی اور صلح مسجد میں بیٹھ کر کرائی اور ایک دوسرے کو آپس میں گلے ملا دیا ۔ اس صلح کے اکٹھ میں شرکت کرنے والوں میں قاری عبدالجبار’ فتح خاں نمبردار ‘ سید صغیر شاہ ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ ‘ محمد انور سرلہ SI’ ظہور احمد ASI’ قاری شکیل احمد’ صوفی محمد شبیر نرسری والے ‘ مولوی عبدالعزیز ڈنگہ ‘ چوہدری محمد اعظم ‘ چوہدری شفاقت بھکنانوالی ‘ میاں خالد محمود آف بیکنانوالہ ممبر مصالحتی کمیٹی تھانہ ڈنگہ ‘ نثار مغل ممبر مصالحتی کمیٹی تھانہ ڈنگہ ‘ چوہدری خضر حیات دھوپ سڑی ‘ محمد انور ‘ چوہدری محمد اقبال ‘ رحمت خاں ‘ چوہدری غلام علی ‘ محمد نواز ‘ قیصر محمود سمیت علاقہ بھر کی اہم سیاسی ‘ سماجی ‘ مذہبی شخصیات نے اس صلح کے اکٹھ میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما میاں طارق محمود ایم پی اے نے موضع بھاؤ گھسیٹ پور میں صلح کے اکٹھ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں دونوں فریقین کا ذاتی طور پر ممنون ہوں جو آپ نے میری بات مان لی ۔ تمام اختلافات خدا کی رضا کے لئے بھلا کر آپس میں ایک ہو گئے ۔ ہم نے آج سے عہد کرنا ہے کہ ہم نے ان باتوں پر لڑنا نہیں بلکہ خدا کو خوش کرنے کے لئے کسی کی دل آزاری نہیں کرنی ۔ آپس میں برداشت پیدا کرنی ہے ۔ ایک گزرے تو دوسرا اس کا احترام کرے ۔ ایک مذہبی جلوس نکالے تو دوسرا تعاون کرے ۔ آپس میں زبان سے کبھی بھی ایسے جملے نہیں نکالنے جن سے شر پھیلے یا لڑائیاں ہوں ۔ ہم یہ جلسے ‘ جلوس اللہ کو راضی کرنے کے لئے باہمی اتحاد سے نکالتے ہیں تو پھر آپس میں اتحاد سے رہنا بھی تو سیکھیں ۔ ہم نے پورے ملک کے اندر اتفاق اتحاد کا مظاہرہ کر کے فرقہ بندی سے نکل کر ایک مسلمان ‘ ایک خدا کی رضا کے لئے کام کرنا ہے ۔ سماج دشمن عناصر کا مقابلہ کرنا ہے ورنہ نقصانات ہوں گے ۔ علاقہ کا امن تباہ ہو گا اولادیں خجل خوار ہوں گی ایسا ہونے سے ہم سب نے مل کر بچانا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ(جی پی آئی)میاں طارق محمود ایم پی اے کے صاحبزادے میاں اسد محمود نے حلقہ کا تعزیتی دورہ کیا ۔ اس موقع پر میاں اسد محمود نے بیرسٹر غلام سرور کی بھاوج کی وفات پر اتووالہ جا کر ‘ چوہدری فضل احمد چوہان فتہ بھنڈ کے کزن ‘ چوہدری طارق باجہ سیکریالی کے چچا کی وفات پر انکی رہائش گاہوں پر جا کر فاتحہ خوانی کی ۔ ایصال ثواب اور درجات بلندی کے لئے دعا کی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری میاں خاں فتہ بھنڈ ‘ نثار مغل ‘ میاں کامران ‘ فتح جنگ وڑائچ ‘ چوہدری بابر ‘ چوہدری محمد اشرف بھی ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی آرگنائزیشن گجرات نے حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر یونین کونسل 107ڈنگہ Iمیں چوہدری احسان قادر ‘ یونین کونسل ڈنگہ IIمیں مہر خالد حسین یونین کونسل وڑائچانوالہ میں چوہدری شفاقت محمود آف بھکنانوالی کو اینٹی کرپشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا ۔ مذکورہ چیئرمین اور ان کی کابینہ جو آٹھ اراکین پر ہر یو سی میں مشتمل ہے ڈویلپمنٹ ‘ محکموں کی کارکردگی ‘ ٹھیکہ جات سمیت تمام امور میں کرپشن کے حوالہ سے خاتمہ کے لئے کام کریں گے اور اپنی تجاویز اور ہدایات اعلیٰ حکام بھیجا کریں گے ۔ یہ اینٹی کرپشن کمیٹیاں باقی یونین کونسل میں بھی تشکیل دی گئی ہیں ۔ کمیٹی کے ممبران میں وکلاء ‘ ریٹائرڈ ٹیچرز ‘ مذہبی راہنما ‘ سماجی ورکرز ‘ صحافی بھی شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ(جی پی آئی)تیزرفتارموٹرسائیکل کی ٹکر،55سالہ عباس جاں بحق،تفصیلات کے مطابق موضع مونگ کے نزدیک تیزرفتارموٹرسائیکل نے 55سالہ عباس کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)راہنما مسلم لیگ ن ضلع گجرات چوہدری عابدرضا کوٹلہ کا دورہ کھاریاں اس موقع پر مختلف سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر حاجی محمداسلم خان،چیئرمین سہراب خان،عبدالقیوم بھٹی،عظیم سروربٹ،چوہدری لیاقت چاڑ،رفیق احمد بٹ،چوہدری محمد انور،اورنگز یب صراف،حاجی محمد ایوب،چوہدری محمد ظہیراور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی مقبولیت میںدن بدن اضافہ ہو رہا ہے ، حلقہ کی عوام کے ساتھ ساتھ پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے مشاورت کا سلسلہ جاری و ساری ہے ، ہمیشہ عوام کی خدمت کو ترجیح دی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن عوامی پارٹی ہے یہی وجہ ہے کہ اتحادی حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے پانچ سال تک محصور رہنے والے ممبران اسمبلی جوق در جوق مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ، کیونکہ پاکستان مسلم لیگ ن اور اس کے قائدین محب وطن اور ورکروں کے حقوق کا تحفظ کرنا جانتے ہیں اور ہمیشہ حق سچ کا ساتھ دیتے ہیں ، ہم تمام ایسے سیاسی ورکروں کو خوش آمدید کہتے ہیں جو یہ چاہتے ہیں کہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میاں برادران ہی کی وساطت سے ممکن ہے اور یہ وہ قیادت ہے جو کہ اپنے کارکنوں اور ورکروں کی امنگوں کے مطابق کام کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) حاجی ماسٹر ارشاد تبسم مرحوم انتہائی پرہیز گار ،نیک ، اورملنسار انسان تھے ،ان جیسے انسان صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ،ان کے انتقال سے کھاریاں شہر ایک درد دل رکھنے والے انسان سے محروم ہو گیا ہے ،ان خیالات کا اظہار منتظم اعلیٰ شریعت کالج سیدہ فاطمتہ الزہرا قاضی امیر حسین چشتی نے ایک خصوصی ملاقات میں کیا ، انہوں نے کہا کہ ماسٹر ارشاد تبسم میرا دایاں بازو تھا ،سب کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والا آج منوں مٹی تلے دفن ہو گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ یقین نہیں آتا کہ اتنا اچھا انسان آج ہم میں نہیں ہے ، ماسٹر ارشاد تبسم جیسا دوست شاید کبھی نصیب ہو ، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت مین جگہ دے اور ان کے اہل خانہ کو صبرو جمیل عطا کرے آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے راہنما ضلع گجرات ڈاکٹر علی احمد طاہر کی والدہ اور پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے بانی راہنما و سابق سینئر وزیرچوہدری صحبت علی مرحوم کی وفات پر چوہدری عابدرضا کوٹلہ تعزیت کیلئے انکی رہائشگاہ میں جاکر اظہار افسوس کیا اس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ مرحومین کی وفات انتہائی دکھ ہوا اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے لواحقین کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)گلیانہ روڈ کھاریاں پر ناجائز تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے آئے روز گاڑیوں اور راہگیروں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا ہے گاڑی مالکان سٹرک پر ہی اپنی گاڑی لاوارثوں کی طرح کھڑی کر کے غائب ہوجاتے ہیں جن کی وجہ سے دوسری ٹریفک کا گزرنا مشکل ہو جاتا ہے جبکہ دوسری طرف تاجروں نے انتہا کی ناجائز تجاوزات کر رکھی ہے اْنہوں نے گزرنے والے فٹ پاتھوں پر بھی سامان سجا رکھا ہے وہاں پر ٹرک کاریں رکشے موٹرسائیکل وغیرہ کیوجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم تھا۔ راہگیروں اور خرید وفروخت کرنیوالوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اعلیٰ پولیس آفیسران فوری طور پر گلیانہ روڈ پر اہلکاروں یا کسی ایک آفیسر کی ڈیوٹی تعینات کریں ٹریفک جام رہنے سے گاڑی مالکان آپس میں جھگڑا اور بدتمیزی کرنے پر اتر جاتے ہیں اگر فوری قابو نہ پایا گیا تو کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے اس وقت گلیانہ روڈ کھاریاں سٹرک کی جہ سے کو سٹرک پر اپنی گاڑیاں کھڑی کر کے چلے جاتے ہیں کو روکنے کی اشد ضرورت ہے۔ عوام الناس کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) ملک پاکستان کو ایسی خوددار قیادت کی ضرورت ہے جو ملک دشمن طاقتوں کے سامنے لیٹنے کی بجائے ملک کی بقاء و سلامتی ترقی و خوشحالی اور ملک کو اندھیروں سے نکال کر جرات کے ساتھ جینے کا عزم رکھتی ہوان خیالات کا اظہار ممتازقانون دان سابق نائب ناظم ملک محمد نواز اعوان ایڈووکیٹ نے گذشتہ روز بات چیت کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ ملک کے حکمرانوں کے ایک ہاتھ میں نیو کلیئر میزائل اور دوسرے ہاتھ میں کشکو ل ہے عوام کو چاہئے کہ وہ ملک کی اربوں کھربوں روپے کی دولت لوٹنے والے لوگوں کے چکر میں آنے کی بجائے ایسی قیادت کا انتخاب کریں جس کے دل میں ملک کا درد ہو اور وہ ملک قائد اعظم اور علامہ محمد اقبال کے خوابوں کی تعبیر دے سکے۔ہ ملک زبانی کلامی اور خالی خولی نعروں سے ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا بلکہ اس کے لئے مخلص قیادت کی ضرورت ہوگی پاکستان کو قدرت نے ذرخیز زمین پہاڑوں اور خوبصورت موسموں سے نواز ا ہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں(جی پی آئی)گزشتہ روز ممتاز کاروباری سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری احسان الحق رولیا سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی نے صحافیوں کے اعزاز میں شاندار ظہرانہ دیا ۔انہوں نے مقامی ریسٹورنٹ میںظہرانہ دیا جس میں سجاد حیدر ناز سینئر صحافی( ڈاک) ،چوہدری لیاقت سلہ(گردشِ ایام ) ،مہر جلال شائق چڑیاولہ (جذبہ ) لالہ اظہر رولیا سمیت دیگر نے شرکت کی۔چوہدری احسان الحق رولیا کی سیاسی خدمات کو سہرا گیا اور مختلف پہلوں پر گفتگو ہوئی ۔چوہدری احسان الحق رولیا نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے قلم میں بہت طاقت ہوتی ہے صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں ۔میں علاقائی صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جو کہ مشکل حالات میں بھی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں (جی پی آئی)ویلڈن !سالارِقافلہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے موضع سلہ کے لیے گلیوں اور نالیوں کی تعمیر کے لیے پانچ لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے اہلیان سلہ نے سالارِقافلہ چوہدری عابد رضا کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ملک ریاض اعوان سلہ، ملک ساجد اعوان سلہ، چوہدری نذر حسین ، چوہدری محمد یوسف ،چوہدری لیاقت علی سلہ، مدثر حسین مغل سلہ،ڈاکٹر لطیف سلہ، تصدق جاوید بٹ ،ملک بشیر اعوان سلہ، سمیت دیگر نے چوہدری عابد رضا کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں بھی سالارِقافلہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ کو کامیاب کرائیں گے موضع سلہ مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے مخالفین کو یہاں سے شکست سے دوچار ہو نا پڑے گا موضع سلہ کے باسی وفا دار ی نبھانے والوں کو پسند کرتے ہیں جس کا عملی ثبوت سالارِ قافلہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ ہیں ہماری ہر آواز پر وہ لیبک کہتے ہیں ہم دھڑے کے پکے ہیں چوہدری عابد رضاکوٹلہ کے شانہ بشانہ قدم سے قدم ملا کر چلیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں(جی پی آئی)علاقہ تھانہ ککرالی کے نواحی موضع سلہ اور ڈھوڈا میں شرپسند عناصر سرگرم علاقہ میں حوف ہراس پھیل گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات موضع ڈھوڈا میں سابق کونسلر چوہدری مشعوق حسین کے بیٹے چوہدری جنید پر قاتلانہ حملہ کیا گیاشدید فائرنگ کی گئی ۔جس میں وہ بال بال بچ گے انکی حویلی کا گیٹ گولیوں سے چھنی کر دیا گیا ۔جنید حسین ولد معشوق حسین نے بھاگ کر اپنی جان بچائی ۔چوہدری مشعوق حسین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ہم نے تھانہ ککرالی میں درخواست درج کروا دی ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجہ بشارت حسین میرے بیٹے پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کے قانون کے کہٹرے میں لائیں اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے یاد رہے کہ موضع سلہ میں بھی اسی رات سابق کونسلر چوہدری محمد رزاق کے بیٹے محمد سفیان کے نئے ہونڈا موٹر سائیکل 125جو کہ گلی میں کھٹرا تھا کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی ۔اس طرح کی وارداتیں اور آئے روز موضع سلہ کے قریبی نالہ میں موبائل فون اور نقدی چھنیں اور ہوائی فائرنگ کا سلسلہ معمول بن گیا ہے اہلیان علاقہ نے آئی جی پنجاب ،آر پی او گوجرانوالہ، ڈی پی او گجرات،ڈی ایس پی کھاریاں ،ایس ایچ او تھانہ ککرالی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوٹلہ ارب علی خاں(جی پی آئی)ویلڈن! قاضی نعمان ارشد راہنما مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل کھاریاں نے بزرگوال میں عرصہ دراز سے جاری جائیداد کا مسئلہ حل کروادیا اور فریقین میں راضی نامہ کروادیا اہلیان بزرگوال کا قاضی نعمان ارشد کو خراجِ تحسین۔ہندوستانی برادری کے گروپوں میں عرصہ دراز سے جائیداد کا تنازع چلا آرہا تھا جس کی بنا پر تھانہ ککرالی میں دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر ایف آئی آر بھی درج کروا رکھی تھیں ۔راہنما مسلم لیگ (ن) قاضی نعمان نے خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور یہ راضی نامہ کروادیا ۔یہ تنازع ڈاکٹر انصر گروپ، محمد نذر حسین گروپ،ببلی گروپ،محمد اکرم ،محمد اکبر گروپ کے درمیان چل رہا تھا۔صلح میں اہم کردار ادا کرنے والوں میں قاضی غلام نبی پٹواری ،چوہدری محمد اسلم،چوہدری طارق سعیدمہر ،ملک انصر محمود،چوہدری ظفراقبال، سمیت دیگر شامل ہیں ۔اہلیان بزرگوال نے قاضی نعمان ارشد اور انکے دیگر ساتھیوں کو یہ تنازع ختم کروانے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com