رافیل نڈال 9 ماہ بعد پہلا ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب

Rafael Nadal

Rafael Nadal

سائو پولو (جیوڈیسک)سابق ورلڈ نمبر ون سپین کے رافیل نڈال نے نو ماہ بعد اپنا پہلا ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔انہوں نے برازیلین اوپن کے فائنل میں ارجنٹینا کے ڈیوڈ نالبندین کو سٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔

فائنل یک طرفہ رہا ،نڈال نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور اپنے ٹریڈ مارک شاٹس سے ڈیوڈ نالبندین کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔گیارہ مرتبہ گرینڈ سلام جیتنے والے نڈال نے دوسرے سیٹ میں بھی ڈیوڈ نالبندین کو چین کا سانس نہ لینے دیا اور صرف اکیس منٹ میں دوسرا سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کر لیا۔

نڈال نے ایک گھنٹے اٹھارہ منٹ تک جاری رہنے والا برازیلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز سنگلز فائنل چھ دو اور چھ تین سے جیتا۔ان فٹ ہونے کے سبب سات ماہ ٹینس کورٹ سے باہر رہنے والے نڈال کی یہ گذشتہ سال فرینچ اوپن کے بعد پہلی ٹائیٹل وکٹری ہے۔