دنیا کے پہلے خاندان کو گھر کی تلاش،اینی میٹڈ فلم دی کروڈز تیار

Animated Movie

Animated Movie

لاس اینجلس (جیوڈیسک)دنیا کی پہلی فیملی کوگھر کی تلاش ہے، جسے سر چھپانے کے لیے ملک ملک کی خاک چھاننا پڑگئی ہے۔ان لوگوں کا یہ دلچسپ سفر آپ ہالی وڈ کی آنے والی اینی میٹڈ فلم “دی کروڈز”میں دیکھیں گے۔

“دی کروڈز”دنیا کے پہلے خاندان کی کہانی ہے جس کا گھر زلزلے میں تباہ ہو جاتا ہے۔نئے گھر کی تلاش میں یہ لوگ سفر پر نکلتے ہیں،جہاں انہیں دلچسپ حالات سے واسطہ پڑتا ہے۔اس سفر میں ان کا سامناعجیب و غریب مخلوق سے بھی ہوتا ہے جو انہیں ختم کرنا چاہتی ہے۔اینی میٹڈ کامیڈی فلم بائیس مارچ کو ریلیز ہو گی جبکہ اس کا نیا ٹریلر جاری ہو گیا ہے۔