آئی سی سی ٹیسٹ رینکنک ،یونس ،اسد شفیق اور اجمل کی رینکنگ میں بہتری

I c c

I c c

دبئی (جیوڈیسک)دبئی آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، یونس خان اسد شفیق اور سعید اجمل کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے جبکہ مصباح الحق ٹاپ ٹین کی فہرست سے باہر ہوگئے۔

آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق سعید اجمل دو درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ، جبکہ جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین پہلے اور فلینڈر دوسرے نمبر پر ہیں، بیٹنگ کی فہرست میں سب سے بڑی چھلانگ اسد شفیق نے لگائیذ وہ 12درجے ترقی پاکر 28 ویں سے 16ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

جبکہ یونس خان ٹاپ ٹین میں جگہ بناتے ہوئے نویں نمبر پر آگئے جبکہ کپتان مصباح الحق ٹاپ ٹین کی فہرست سے باہر ہوگئے۔